گنداواہ: سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے ۔
ضلع جھل مگسی کی سر زمین میر یوسف عزیز مگسی کی سر زمین ہے جس نے تعلیم کی بنیاد جھل مگسی میں 1935 میں جامعہ یوسفیہ کے نام سے رکھی، سماجی تنظیم اتحاد نوجوانان تحصیل گنداواہ نے آج ستائیس سال مکمل کر لیئے جو بہت خوشی کی بات ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے سماجی تنظیم اتحاد نوجوانان تحصیل گنداواہ کی ستائیویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے تنظیم کی ستائیسویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا ۔
اس موقع پر تقریب سے مرکزی صدر قاضی الطاف حسین کلواڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم کا قیام 2 جولائی 1990کو عمل میں لایا گیا جس کے بانی سید غلام قادر شاہ بخاری ہیں ہمارہ مقصد علاقے کے نوجوونوں میں شعور آگاہی اور علاقے کے مسائل کو حکام بالا تک پہنچانا جو کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے کافی مسائل حل بھی ہوئے اور یہ ہماری جدوجہد ابھی تک جاری و ساری ہے۔
اس موقع پر فلطین فاؤنڈیشن بلوچستان کے ترجمان سہیل اکبر شیرازی،نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء عبدالرسول بلوچ، ایم، سی گنداواہ کے چئیر مین سید عبدالغنی شاہ،نیاز بلوچ،نسیم ترین، نصیر احمد چنا، قادر بخش قریشی، محمد الیاس کلواڑ و دیگرز نے بھی خطاب کیا۔
جبکہ گنداواہ کے معتبرین سید قاسم شاہ حسینی ، سید یاسر انور شاہ، سید عرفان شاہ ،سماجی تنظیم یوتھ آرگنائزیشن کے صدر سید سجاد علی شاہ، سماجی تنظیم ینگ ویلفئیر آرگنائزیشن گنداواہ کے صدر پرنس الٰہی بخش سیال و دیگرز معتبرین شہر گنداواہ ،سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔
انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے،ڈاکٹر مالک بلوچ
وقتِ اشاعت : July 6 – 2017