|

وقتِ اشاعت :   July 8 – 2017

نتھیا گلی: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان کی سیاست میں فیصلہ کن وقت آگیا ہے، (ن) لیگ نے عدلیہ، فوج اور جے آئی ٹی کو بدنام کرکے متنازعہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے ۔

لیکن میں نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں دیکھ رہا ہوں ،اگر (ن) لیگ نے اس بار سپریم کورٹ پر حملہ کیا تو پوری قوم باہر نکلے گی ،سب جانتے ہیں کہ نوازشریف میچ کے دوران جب باری لیتے تھے تو اپنے امپائر کھڑے کرتے تھے جب کہ مریم نواز جے آئی ٹی میں سوال کرنے نہیں بلکہ جواب دینے گئیں ۔

کچھ لوگ سٹیٹس کو کے خلاف ہیں اور کچھ ساتھ کھڑے ہیں ، ہم مافیا ز،اسٹیٹس کو اور کرپشن کے خلاف جہاد کر رہے ہیں،شہباز شریف پانامہ ہیٹ اور سسلین مافیا کا سوٹ پہن کر گھوم رہے ہیں ، ان کے بارے میں حقائق بھی قوم کے سامنے لاؤں گا شہباز شریف نے ماورائے عدالت قتل کیے کیسز ان پر بھی چل رہے ہیں ۔

1990میں 5ارب کے ایل ڈی اے کے پلاٹس د یئے ، شہباز شریف صاحب میں تو عدالت کا انتظار کر رہا ہوں ، شریف خاندان کے کارناموں کی تو کتاب بن جائے شہباز شریف تین غیر قانونی شوگر ملز لگاتے ہوئے پکڑے گئے ، ایک طرف10ارب کی آفر دیتے ہیں اور دوسری طرف کیس کرتے ہیں ۔

میرے پاس 10اب روپے نہیں ہیں اگر یہ لوگ کیس جیت گئے تو انہیں کے بچوں سے قرضہ لیکر رقم ادا کروں گا ۔تفصیلات کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی ملک نعمان ، سابق ایڈیشنل آئی جی ظفر حیات قریشی ، سابق ایم پی اے دیوان اخلاق اور فیض وٹو نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر نتھیا گلی میں تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ان کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف جہانگیر ترین اورچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ (ن) لیگ نے عدلیہ، فوج اور جے آئی ٹی کو بدنام کرکے متنازعہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے لیکن میں نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں دیکھ رہا ہوں۔

کچھ لوگ سٹیٹس کو کے خلاف ہیں اور کچھ ساتھ کھڑے ہیں ، ایک میڈیا ہاؤس شریف فیملی کو بچانے کیلئے پروپیگنڈا کر رہا ہے ، ہم مافیا ز،اسٹیٹس کو اور کرپشن کے خلاف جہاد کر رہے ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ صاف شفاف حکومت کرنے والے ممالک ہم سے آگے نکل گئے ، ہم سیاست نہیں بلکہ مافیا کے خلاف ہیں ،میں چھوٹا لگتا ہوں مگر عمر میں کافی بڑا ہوں ۔

چیر مین تحریک انصاف نے کہا کہ 20 کروڑ عوام والے ایٹمی ملک کے وزیر اعظم کی ریاض میں بے عزتی ہوئی، شریف خاندان کا قصور یہ ہے کہ پاکستان سے پیسہ چوری کرکے باہر بھیجا، پاکستان سے ہر سال ایک ہزار ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے۔

انہوں نے بچوں کے نام پر پیسہ باہر بھیجا، اس لیے منی لانڈرر منی لانڈرنگ نہیں روک سکتے، چور چوری نہیں روک سکتا، انہوں نے ملک تباہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ جے آئی ٹی میں شریف خاندان کا احتساب ہوگا، (ن) لیگ والوں کی شکلیں دیکھ کرلگتا ہے کہ جے آئی ٹی میں ان کے حالات برے ہیں۔

ایک چھوٹے طبقے نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کر کے پیسہ باہر بھیجا ، پاکستان میں ہر سال 10ارب کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شریف فیملی پوچھ رہی ہے کہ ہمارا قصور کیا ہے ، ان کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے پاکستان سے پیسہ چوری کر کے باہر بھیجا ہے اور اپنے بچوں کے نام پر جائیدادیں خریدیں ۔

اسحاق ڈار نے تحریری طور پر کہا کہ سعید احمد کے ذریعے منی لانڈرنگ ہوئی تھی ، کیا اس قسم کے ڈاکو اداروں کو مضبوط ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی کہا کہ انہوں نے سارے ادارے تباہ کر دیے ہیں ، وزیراعظم ایسا کرے گا تو پاکستان کا مستقبل کیا ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ شریف خاندان کا بھی احتساب ہوگا ، ان کے چہرے دیکھ کر جے آئی ٹی میں جو کچھ ہورہا ہے اس کا اندازہ ہوجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کرکٹ میں بھی اپنے امپائر کھڑے کر کے باری لیتے تھے ، نوازشریف کے آؤٹ ہونے پر امپائر نوبال دے دیتے تھے جب کہ مریم نواز جے آئی ٹی میں سوال کرنے نہیں بلکہ جواب دینے گئیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں دیکھ رہا ہوں جب کہ (ن) لیگ نے عدلیہ، فوج اور جے آئی ٹی کو بدنام کرکے متنازعہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے، انہوں نے ماضی میں سپریم کورٹ پر حملہ کیا تاہم اگر (ن) لیگ نے اس بار سپریم کورٹ پر حملہ کیا تو پوری قوم باہر نکلے گی۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت قوم کے اربوں روپے اشتہارات پر خرچ کرتی ہے ، بجلی صرف حکومت کے جاری کردہ اشتہارات میں بن رہی ہے ، اسحاق ڈار کا چہرہ دیکھ کر پتہ مل گیا تھا کہ ان کے ساتھ جے آئی ٹی میں کیا ہوا، یہ لوگ جے آئی ٹی کے سامنے سوال کرتے نہیں بلکہ جواب دینے کے لئے پیش ہو رہے ہیں ۔

جواب آپ نے دینے ہیں جے آئی ٹی آپ کو جوابدہ نہیں ہے ، ان کے پاس جواب نہیں اور جے آئی ٹی کے باہر کھڑے ہو کر ڈرامہ کرتے ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ ایک طرف10ارب کی آفر دیتے ہیں اور دوسری طرف کیس کرتے ہیں ، میرے پاس 10اب روپے نہیں ہیں اگر یہ لوگ کیس جیت گئے تو انہیں کے بچوں سے قرضہ لیکر رقم ادا کروں گا ۔

شہباز شریف پانامہ ہیٹ اور سسلین مافیا کا سوٹ پہن کر گھوم رہے ہیں ، شبہاز شریف کے حقائق بھی قوم کے سامنے لاؤں گا ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ماورائے عدالت قتل کیے کیسز ان پر بھی چل رہے ہیں۔

انہوں نے 1990 میں 5ارب کے ایل ڈی اے کے پلاٹس دے ، شہباز شریف صاحب میں تو عدالت کا انتظار کر رہا ہوں ، شریف خاندان کے کارناموں کی تو کتاب بن جائے گی ۔ عمران خان نے کہاکہ شہباز شریف تین غیر قانونی شوگر ملز لگاتے ہوئے پکڑے گئے ، پاکستان کی سیاست میں فیصلہ کن وقت آگیا ہے ۔