|

وقتِ اشاعت :   July 8 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربت میں سیکورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن ، دستی بم برآمد کر کے قبضے میں لے لئے ۔

یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے تربت میں کوہرا گاؤں میں سیکورٹی فورسز کے عملے نے سرچ آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے مارے جانیوالے تینوں دہشتگردوں کی شناخت سلیم شکاری، ظریف شکاری، سمیر دل سکنہ تربت کے نام سے کی گئی تینوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے بتایا جا تا ہے ۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے دو کلاشنکوف، 6 میگزین،63 راؤنڈ ،1 پسٹل،2 میگزین،1 دستی برآمد کر کے قبضے میں لے لیا سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد خفیہ مقام پر بڑی دہشتگردی کے لئے منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ سیکورٹی فورسز کے عملے نے بروقت کا رروائی کر تے ہوئے مذکورہ دہشتگردی کے منصوبے کو ناکام بنایا ہے ۔

کوئٹہ پولیس اور فرنٹیئر کور کے عملے نے بی سی اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد کلی اسما عیل میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے سابق کمانڈر کے دو بھائیوں سمیت98 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کلی اسما عیل میں نامعلوم افراد نے بی سی اہلکار خدا بخش کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا گیا تھا جس کے بعد کوئٹہ پولیس کے ایس پی سٹی حسین احمد لہڑی اور فرنٹیئر کور کی جانب سے کلی اسما عیل کے علاقوں مدرسہ روڈ اور دیگر میں سرچ آپریشن کیا گیا اس دوران 98 مشتبہ افرادکو حراست میں لیا گیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ان میں کالعدم تنظیم کے سابق کمانڈر کے دو بھائی مقبول اور بسم اللہ کو بھی حراست میں لیا گیا مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔نصیرآباد کے علاقے میں بارودی سرنگ پھٹنے سے بیل مر گیا ۔

یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز نصیرآباد کے علاقے تھانہ فلیجی کی حدود میں نامعلوم تخریب کاروں کی جانب سے دہشتگردی کی غرض سے زیر زمین چھپائی گئی بارودی سرنگ پر بیل کا پاؤں آجانے سے وہ زور دار دھماکے سے پھٹ گئی جس سے وہ مر گیا ۔