کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر بالائی علاقوں میں مون سون کے بادلوں نے موسلا دار بر سا جس کی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔
جبکہ شہریوں کے چہرے خوش سے کل اٹھے اکثر بچے اور جوان گھروں سے باہر نکل کر موسم کا لطف اٹھانے لگے ۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر بالائی علاقے مستونگ ، خضدار ، ہرنائی ، قلعہ عبداللہ ودیگر علاقوں میں مون سون کے بادلوں نے موسلادار برسا جس کی وجہ سے گرمی کا زور ٹھوٹ کیا جبکہ اکثر علاقوں میں ہلکی بارش برسی۔
خضدار اور گردو نواح کے بارانی ندیوں میں پانی کے ریلے بہنے لگیں اور بارش کے بعد گذشتہ کئی دنوں سے پڑنے والی گرمی کا زور ٹوٹ گیا موسم کی خوش گوار ہونے کی وجہ سے شہریوں کے چہروں پر رونق آگیا بارش سے لطف اندوز ہونے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ خاص طور پربچے اور جوان گھروں سے باہر نکلیں اور موسم کا لطف اٹھانے لگے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر بالائی علاقوں میں موسلادار بارش
وقتِ اشاعت : July 8 – 2017