|

وقتِ اشاعت :   July 8 – 2017

نوکنڈی: جمعیت علماء اسلام(ف)اور نیشنل پارٹی کا انتخابی مہم زور وشور سے جاری نوکنڈی بازار کو پینا فلیکس اور جھنڈوں سے سجا دیا گیا ۔

حلقہ این اے 260 کوئٹہ چاغی ضمنی الیکشن کے سلسلے میں جمعیت علماء اسلام ف اور نیشنل پارٹی کا انتخابی مہم زور وشور سے جاری تحصیل نوکنڈی کے دور دراز علاقوں میں انتخابی مہم اور کارنر میٹنگز جاری سیاسی و قبائلی رہنماؤں کا جوق در جوق جمعیت علماء اسلام ف کے نامزد امیدوار کی حمایت کا اعلان جس سے سیاسی میدان میں کھلبلی مچی ہوئی ہے ۔

جمعیت علماء اسلام ف کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 260 انجینئر میر حاجی عثمان بادینی اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سردار کمال خان بنگلزئی چاغی اور تفتان کے بعد 7 جولائی کو نوکنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے ۔

مرکزی رہنماؤں کے استقبال کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو گئیں جمعیت علماء اسلام ف اور نیشنل پارٹی نوکنڈی کے انتخابی دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ 15 جولائی کا سورج نامزد امیدوار حاجی عثمان بادینی کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔