پنجگو ر+کوئٹہ: ایران کی جانب سے پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تین مارٹر گولے داغے گئے جو پاکستانی حدود کے اندر ضلع پنجگور کے سرحدی گاؤں پیشک میں گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب تقریباً بارہ بجے ایرانی بارڈر فورس کی جانب سے پاکستانی حدود کی جانب یکے بعد دیگرے81ایم ایم کے تین مارٹر گولے داغے گئے جو پاکستانی حدود کے 8سے9کلومیٹر اندر ضلع پنجگور کی تحصیل پروم میں ایف سی کی پیشک چیک پوسٹ کے قریب کھلے میدان میں گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ڈپٹی کمشنر پنجگور کے مطابق مقامی لوگوں نے مارٹر گولے داغنے سے متعلق اطلاع دی ہے تاہم لیویز کو اب تک مارٹر گولوں کے شیل اور دیگر شواہد نہیں ملے۔ واقعہ سے متعلق تحقیقات کررہے ہیں۔
پنجگور،ایران کی جانب سے تین مارٹر گولے داغے گئے
وقتِ اشاعت : July 8 – 2017