مولانا ہدایت الرحمان کا گوادر میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

گوادر :  گوادر، حق دو بلوچستان تحریک کا تاریخی دھرنا 32 روز جاری رہنے کے بعد ختم، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ساتھ مذاکرات کامیاب، تمام مطالبات منظور کرلئیے گئے۔وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزراء کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

گوادر دھرنے کے اثرات ملکی سطح پر محسوس ہورہے ہیں، لیاقت بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:  جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے تربت پریس کلب کے پروگرام گند ءنند میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوادر دھرنا تیس دنوں سے جاری ہے، دھرنا کے دباؤ کے اثرات محسوس کئے جارہے ہی، حکام پرواضح کردیا ہے کہ یہ بلوچستان کے عوام کا دھرنا ہے جماعت اسلامی کا نہیں، دھرنا منتظمین کی طرف سے آئینی اور قانونی مطالبات پیش کئے گئے ہیں اپنے بنیادی حقوق کے لیے یہ ایک عظیم شان دھرنا ہے۔

سرحدوں سے متصل علاقوں کو سیاسی دمعاشی طور پر تباہ کر دیا گیا ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے بلوچستان بالخصوص بارڈر سے متصل بلوچستان کے علاقوں کو سیاسی اور معاشی طورپر تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے۔ الیکشن 2018 میں ٹھپہ مافیا نے اپنے گماشتوں کو مسلط کرکے ایسے نمائندے لائے جو اسکول کے ٹاٹ سے لیکر سمندری وسائل تک کو ہڑپ کرنا چاہتے ہیں اس وجہ سے بارڈر سے متصل تمام علاقے روبہ زوال ہوئے۔ بارڈر ٹریڈ پر قابض ہونے کے لیئے پہلے ٹوکن اور اب ای ٹیگ کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے۔

ٹی وی ای ٹی سیکٹر سپورٹ پروگرام کے تحت ہنر مند خواتین کو روزگار فراہم کیا جا رہا ہے، ثناء درانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ٹی وی ای ٹی سیکٹر سپورٹ پروگرام بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے کیلئے سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کے توسط سے سرگرم عمل ہے۔اس حوالے سے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچستان ویمن بزنس ایسوسی ایشن (بی ڈبلیو بی اے) کے اشتراک سے سیکٹر سپورٹ پروگرام خواتین کو مختلف شعبہ جات میں ٹریننگ دے کر انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے اقداما ت اٹھائے جارہے ہیں ۔

مستونگ ، فائرنگ کے تبادلے میں 11دہشگردمارے گئے ، سی ٹی ڈی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:  سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا ،فائرنگ کے تبادلے میں پولیس موبائل پر حملے میں ملوث 11 دہشتگردوں مارے گئے ۔ بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد ، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے مئی 2021ء میں مستونگ پولیس کے موبائل پر حملے میں ملوث سرغنہ کالعدم تنظیم کے دہشت گردا عبدالحئی کی نشاندہی پرضلع مستونگ کے کلی قمر مزار آباد میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کرتے ہوئے۔

گوادر ،آل پارٹیز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: آل پارٹیز گوادر کی جانب سے شہدائے جیونی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پر امن گوادر ہماری خواہش ہے۔ گوادر پورٹ کی تعمیر اور سی پیک کا منصوبہ آنے کے بعد اہلیان گوادر اور ماہی گیروں نے تعمیر و ترقی کے اقدامات کا نہ صرف خیر مقدم کیا بلکہ زرخیز شکار گاہوں کی قربانی دے یہاں تک سی پیک سے جڑے منصوبے ایکسپریس وے کی تعمیر کے دوران مشرقی ساحل پر آباد گھروں میں دراڑیں بھی پڑ گئی ہیں۔

نوشکی غلام دستگیر بادینی کا لالہ صدیق لائبریری کیلئے کتابوں کا تحفہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نوشکی: صحافت ایک مقدس پیشہ ہے پریس کلب مظلوم عوام کیلئے ایک امید ہے نوشکی کے صحافیوں کی مثبت رپورٹنگ کی وجہ سے بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر حاجی میر غلام دستگیر بادینی نے نوشکی پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ نوشکی تمام قبائل کا گلدستہ ہے تمام قبائل سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگ نوشکی کے ترقی خوشحالی اور بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

تربت،فورسز کی گاڑی پر راکٹ حملہ، افسر سمیت چار اہلکار زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: تربت کے علاقے آبسر میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر راکٹ حملے میں افسر سمیت چار اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوگئے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب تربت کے علاقے آبسر کے قریب ڈاکی بازار میں نامعلوم افر اد کی جانب سے ایف سی کی گاڑی پر راکٹ حملہ کیا گیا

تربت یونیورسٹی گوادر کیمپس کو مکمل یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے,بی ایس او

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر :  تربت یونیورسٹی گوادر کیمپس کو مکمل یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے، گوادر یونیورسٹی کیلئے وائس چانسلر اور دیگر عملے کی فوری تقرری کی جائے، گوادر یونیورسٹی کا بل صوبائی کابینہ سے منظور کرکے صوبائی اور وفاقی پی ایس ڈی پی میں فنڈز کا اجراء کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنماؤں مرکزی سکریٹری اطلاعات بالاچ قادر،گوادر زون کے صدر ابوبکر کلانچی، میر ساقا، شہاب بلوچ، سراج بلوچ، حامدالیاس و دیگر نے گوادر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.