|

وقتِ اشاعت :   July 9 – 2017

پنجگو ر+کوئٹہ: پنجگور میں راکٹ پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

لیویز کے مطابق پنجگور کی تحصیل پروم کے علاقے دز پروم سے فیض جان ولد نور محمد بلوچ کو سول اسپتال پنجگور زخمی حالت میں لایا گیا۔ ان کے دونوں ہاتھوں اور پاؤں پر زخم لگے ہیں۔ زخمی نے بتایا کہ وہ باغات میں کام کررہا تھااس دوران زمین میں دفن کی ہوئی چیز ملی جسے نکالنے کی کوشش کے دوران دھماکا ہوا ۔

بعد میں معلوم ہوا کہ دھماکا راکٹ کے پھٹنے سے ہوا۔ یاد رہے کہ اس علاقے میں دو روز قبل صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ کے قافلے پر نامعلوم افراد نے چار راکٹ داغے تھے ۔