کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ آج ان جماعتوں کو اداروں سے نفرت ہوئی جن کی بدولت اقتدار ملا تھا اب حکومت ختم ہونے والی ہے تو ان قوتوں کو عوام کی یاد آنا شروع ہوگئی ۔
جب اقتدار ملا تو 4 سال عوام کا کوئی پرسان حال نہیں تھا آئندہ حکومت جمعیت علماء اسلام کی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا اقتدار آنی جانی چیز ہے اقتدار میں شامل جماعتیں عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہیں مگر جن جماعتوں نے 4 سال قوم پرستی کے نام پر اقتدار کیا اور عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا ۔
اب وہ اپنی ناکامی چھپانے کے لئے اداروں پر تنقید کرتے ہیں ہمیں پہلے ہی معلوم تھا کہ اقتدار ختم ہونے کے قریب یہ لوگ الزامات پر اتر آئیں گے انہوں نے کہا کہ اقتدار ختم ہونے کے بعد کچھ لوگ کابل اور کچھ لندن کی یاترا کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے اور ہمیشہ سے عوام کی خدمت کی ہے اقتدار میں بھی عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی اور اپوزیشن میں بھی رہ کر عوام کی خدمت کررہے ہیں۔
وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ عوام ان سیاسی جماعتوں کو پہنچان لیں جو پشتون ‘ بلوچ کی قوم پرستی کے نام پر اقتدار میں آئے اور عوام کی خدمت نہیں کی اب ایک بار پھر برادر اقوام کو لڑانے کی کوشش کررہے ہیں۔
اقتدار کے خاتمے پر کچھ لوگ کابل کچھ لندن کی یاترا کریں گے،مولاناواسع
وقتِ اشاعت : July 9 – 2017