|

وقتِ اشاعت :   July 10 – 2017

کو ئٹہ: فرنٹیئر کور بلوچستان کی جانب سے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں آپریشن رد الفساد کے دوران کوئٹہ اور ژوب میں کا رروائیاں کر تے ہوئے کالعدم تنظیم کے تین دہشتگردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور دیگر تخریبی مواد برآمد کر لیا ۔

یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور بلوچستان کے عملے نے آپریشن رد الفساد کے دوران کوئٹہ کے کلی اسما عیل میں کا رروائی کر تے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں جبکہ ژوب کے علاقے گوال اسما عیل زئی سے کالعدم تنظیم کے ایک دہشتگرد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک ایس ایم جی 4 رائفلیں، پسٹل اور دیگر تخریبی مواد برآمد کر لیا ۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔