اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سپریم کورٹ کے حکم پر چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ان پر ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کرنے اختیارات کے ناجائز استعمال اور ماتحتوں پر غیر قانونی کام کیلئے دباؤ ڈالنے کا الزام ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پیر کو ایف آئی اے نے ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، یہ مقدمہ ایف آئی اے سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں درج کیا گیا۔
ظفر حجازی پر اختیارات کے غلط استعمال، ماتحتوں پر غیر قانونی کام کیلئے دباؤ ڈالنے اور ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کرنے کا الزام ہے، ایف آئی آر دفعہ471,466 اور آر بی ڈبلیو (2)5پی سی اے کے تحت درج کیا گیاان تینوں دفعات کے تحت ملزم کو 7 سال تک قید ہو سکتی ہے۔
یہ مقدمہ سپریم کورٹ کے حکم پر درج کیا گیا، چیئرمین ظفر حجازی کی گرفتاری کیلئے ایس آئی یو افضل نیازی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، تاحال ان کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔
ریکارڈ میں ردوبدل پر چیئر مین ایس ای سی پی ظفر حجازی کیخلاف مقدمہ درج
وقتِ اشاعت : July 11 – 2017