کوئٹہ: مسلم لیگ(ن) کے صوبائی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق پارٹی کے مرکزی صدر وزیراعظم محمد نواز شریف اور صوبائی صدر وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری کی ہدایت کے تحت بلوچستان سے سینٹ کی خالی ہونے والی ٹیکنو کریٹ کی نشست کیلئے پارٹی امیدواراپنی درخواستیں کل 12جولائی2017بروز بدھ تکپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری نصیب اللہ بازئی سول سیکرٹریٹ نیو بلاک نمبر 14کمرہ 20کو جمع کراسکتے ہیں۔
درخواست کے ہمراہ 50ہزار روپے (ناقابل واپسی) بنک ڈرافٹ بنام پاکستان مسلم لیگ ( ن) مرکزی سیکرٹریٹ کے اکاؤنٹ ایچ بی ایل جناح سوپر مارکیٹ برانچ اسلام آباد کی فوٹو کاپی منسلک ہونی چاہئے۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیکنوکریٹ کی خالی نشست کیلئے خواہشمند امیدوار ٹیکنوکریٹ کے معیار اور اہلیت پر پورا اترتا ہو ۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینٹر آغا شہباز درانی کی وفات سے خالی ہونے والی اس نشست پر پارٹی ٹکٹ کے اجراء کا حتمی فیصلہ پارٹی کے مرکزی صدر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور صوبائی صدر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری باہمی مشاورت سے کرینگے۔
ن لیگ کی امیدواروں کو ٹیکنو کریٹ کی خالی نشست کیلئے درخواستیں جمع کرنے کی ہدایت
وقتِ اشاعت : July 11 – 2017