|

وقتِ اشاعت :   July 11 – 2017

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے چمن میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں ایس ایس پی قلعہ عبداللہ ساجد خان مہمند کے شہید اوردیگرافراد کے زخمی ہونے پردلی رنج وغم کااظہارکیاہے ۔

انہوں نے اس عزم کا اظہارکیاہے کہ دہشت گردی کی اس قسم کی بزدلانہ کاروائیوں سے حکومت اورسیکیورٹی اداروں کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے ہم کل بھی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرُعزم تھے آج بھی پرُعزم ہیں اوردہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردوں نے ایک نڈراورجرأتمند پولیس آفیسر کو دہشت گردی کا نشانہ بنایاکرہمیں نقصان پہنچایاہے تاہم واقعہ میں ملوث عناصر کوہرگزمعاف نہیں کیاجائے گا اورانہیں کیفرکردارتک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کے خاتمے اورامن کے قیام کیلئے شہیدپولیس آفیسر کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید کے خاندان سے تعزیت اورہمدردی کا اظہارکیاہے اوردُعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند کرے اورپسماندگان کو یہ عظیم صدمہ صبروہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔