|

وقتِ اشاعت :   July 14 – 2017

کوئٹہ: کوئٹہ کے مغربی علاقہ عیسیٰ نگری میں پولیس مقابلے میں تین مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

سیکورٹی حکام کے مطابق پولیس علاقے میں گشت کررہی تھی کے مسلح افرادنے حملہ کرکے فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ سے تین حملہ آور مارے گئے حملہ آوروں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں ہیں تاہم انکی شناخت نہ ہوسکی فائرنگ کی اطلاع ملتے ہوئے اضافی نفری علاقے راونہ کردی گئی رات گئے تک علاقے میں سرچ آپریشن جاری رہا۔