اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے اسمبلیوں کی آئینی پوری مدت کرنے پراتفاق کیا ہے۔
قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں سراج الحق، شیخ رشید، پرویزالٰہی، شاہ محمودقریشی ، ڈاکٹرشیریں مزاری ، شیری رحمان اورآفتاب شیرپاؤ بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کے مطالبے پر بات ہوئی جب کہ حتمی مشاورت کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرانے کا فیصلہ کیا جائے گا اور اپوزیش جماعتیں حکومت کیخلاف حکمت عملی بنانے پر مشاورت کریں گی
واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم کی جانب سے استعفی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا جس پر وفاقی کابینہ نے بھی وزیراعظم نوازشریف کے اس فیصلے پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا تھا۔