|

وقتِ اشاعت :   July 16 – 2017

 لاہور: شیراکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 اشتہاری مارے گئے جب کہ ان کے 2 ساتھی فرارہوگئے۔

 لاہورکے علاقے بند روڈ کے قریب شیرا کوٹ میں سی آئی اے پولیس نے جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع پر چھاپہ مارا، پولیس کے آنے پراشتہاریوں نے فائرنگ کردی جب کہ جوابی فائرنگ میں 3  اشتہاری مارے گئے  جب کہ ان کے 2 ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے ڈاکوؤں کی شناخت فرمان عرف فانی، احسن عرف رگو دادا اورعابد عرف کیمرا کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ہلاک ڈاکو پچھلے مہینے نشترکالونی میں کانسٹیبل رحمت کے قتل میں بھی مطلوب تھے۔