|

وقتِ اشاعت :   July 20 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز نے پولیس اہلکار کے گھر پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد اور غیرملکی شرآب برآمد کرلی۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کیچ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت کے قریب آبسر کے علاقے بنڈے قلات میں ایف سی نے خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس ڈرائیور کے گھر پر چھاپہ مارا ۔

کارروائی کے دوران گھر سے چار عدد مختلف اقسام کی رائفلیں، 3عدد نائن ایم ایم پستول بمعہ چھ میگزین ،دو کلاشنکوف بمعہ چار عدد میگزین،دو عدد تیس بور پستول ، ایک عدد 32بور پستول ، سینکڑوں گولیاں اور 32بوتل غیر ملکی شرآب برآمد کی گئی ۔