کوئٹہ: سیکریٹری صحت عصمت اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پی پی ایچ آئی بلوچستان کا ایک اہم کردار ہے بلوچستان میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لئے پی پی ایچ آئی کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے جبکہ طبی سہولیات کے حوالے سے پی پی ایچ آئی احسن طریقے سے خدمات سرانجام دے رہی ہے۔
یہ بات انہوں نے پی پی ایچ آئی کی جانب سے ایک سالہ مجموعی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر پی پی ایچ آئی بلوچستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر راشد رزاق، ڈائریکٹر آئی پی ایچ ڈاکٹر سکندر چیف آفیسر حاجی رفیق رئیسانی ریاض ودیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر پی پی ایچ آئی بلوچستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر راشد رزاق نے بتایا کہ اس وقت پی پی ایچ آئی صوبے کے 30اضلاع میں بی ایچ یوز کی سطح پر خدمات سرانجام دے رہی ہے جس میں بنیادی صحت کے علاوہ ٹیکہ جاتی، نیوٹریشن پروگرام ودیگر میں بھی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کررہی ہے جبکہ اس کی رسائی بلوچستان کے دور دراز علاقوں تک ہے۔
بلوچستان میں طبی آفات کی صورت میں پی پی ایچ آئی کا کردار نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے جس میں ملیریا، خسرہ، پولیو، چھاتی کے امراض، امراض زچہ وبچہ ویدت میں بھی ہمہ وقت موجود رہتی ہے۔
اس موقع پر سیکریٹری صحت نے پی پی ایچ آئی بلوچستان کی مجموعی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ میں اصلاحاتی پروگرام میں پی پی ایچ آئی کو مزید وسعت دی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارا عزم ہے کہ ہم محکمہ صحت میں محدود وسائل کو صحیح انداز میں استعمال میں لاکر لوگوں کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کریں۔