ڈیرہ مراد جمالی: الیکشن کمیشن ڈویژنل ہیڈ کوارٹرنصیرآبادکے زیر اہتمام انتخابی فہرستوں میں ناموں کے اندراج ووٹ کی افادیت اہمیت کے سلسلے میں آگاہی مہم کے سلسلے میں الیکشن آفیس سے الیکشن آفیسر گزین خان بلوچ کی قیادت میں شعوری آگاہی مہم ریلی نکالی گئی ریلی میں سیاسی سماجی شخصیات سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
ریلی و مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن آفیسر نصیرآباد گزین خان بلوچ مسلم لیگ (ن) کے سنیئر نائب صدرخان جان بنگلزئی عزیز بلوچ حاجی دولت خان سومرو محمد اسماعیل ایری نے کہاکہ ووٹ ایک قومی امانت ہے جس کو تبدیلی کیلئے استعمال کرنے کی اشد ضرورت ہے جس کے استعمال کیلئے ضروری ہے کہ وہ انتخابی فہرستوں میں اپنا اپنے خاندان اورخاص کر خواتین کے نام ووٹ کے استعمال کیلئے اندراج کرائیں تاکہ حق رائے دہی کی استعمال کر سکیں ۔
انتخابی فہرستوں میں ناموں کے اندراج کیلئے الیکشن کمیشن نے خصوصی اقدامات کیئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مرد خواتین حضرات اپنے قیمتی ووٹ کا اندراج کرکے حق رائے دہی استعمال کر سکیں اور اپنے من پسند امیدوار کو کامیابی سے ہمکنار کر سکیں اور کہاکہ 18سال کی عمر تک پہنچنے والے مرد خواتین نوجوانوں جہنوں نے اپنے نئے قومی شناختی بنائے ہیں اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ تاکہ ان کا قیمتی ووٹ ضیائع نہ ہو سکے ۔
ڈیرہ مراد،الیکشن کمیشن نصیرآباد کے زیر اہتمام آگاہی مہم ریلی کا انعقاد
وقتِ اشاعت : July 22 – 2017