|

وقتِ اشاعت :   July 22 – 2017

 لاہور: وفاقی وزیرریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کی مسلم لیگ ن اورمیاں نوازشریف کے ساتھ 32 سالہ رفاقت ہے جب کہ وہ نواز شریف کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔

وفاقی وزیرسعد رفیق کا ٹوئٹر پرکہنا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی کی مسلم لیگ (ن)  اورمیاں نوازشریف کے ساتھ 32 سالہ رفاقت ہے، وہ نواز شریف کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے، چوہدری نثار آزمائش اور مشکل وقت میں پیچھے نہیں ہٹیں گے، انشا اللہ فرنٹ لائن پرہوں گے جس کے بعد مخالفین کی ناپاک خواہشات دھرے رہ جائیں گی۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ  (ن)  میں ایشوز پر اختلاف رائے کا حق اختلاف کرنے اوراختلاف برداشت کرنے والے دونوں کا کریڈٹ ہے اوریہی جمہوریت کی شان ہے، ہمت ہے توعوامی خدمت اورکارکردگی کامقابلہ اورموازنہ کیا جائے اورگالیاں، بیہودگی، جھوٹے الزامات، انتقامی مقدمات اور سازشیں ہمیں روک نہیں سکتیں۔ 

 

واضح رہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار پاناما کیس کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی کے اہم مشاورتی اجلاسوں میں شریک نہیں ہورہے جب کہ ان کی جانب سے ا