|

وقتِ اشاعت :   July 27 – 2017

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی راہنماء فردوس عاشق اعوان نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کی راہنماء کشمالہ طارق خواجہ آصف کے توسط سے شاہد خاقان عباسی کے فلیٹ میں رہ رہی ہیں۔

کشمالہ نے خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں 16 کروڑ ٹرانسفر کرائے‘ کشمالہ طارق کے بیرون ملک سفر کے اخراجات وزارت پانی و بجلی ادا کرتی ہے۔ بدھ کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کی راہنماء کشمالہ طارق ایان علی ٹو ہیں۔

کشمالہ طارق نے سولہ کروڑ روپے خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرائے ‘ خواجہ آصف نے ایک کروڑ کا فلیٹ کمرسل کراکر پچیس کروڑ روپے کا کرایا‘ خواجہ آصف نے پلاٹ کمرشل کرانے کیلئے وزارت دفاع کا استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمالہ طارق خواجہ آصف کے توسط سے پارلیمنٹ لاجز میں وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے فلیٹ میں رہ رہی ہیں‘ خواجہ آصف وضاحت کریں کہ ان کا کشمالہ طارق سے کیا رشتہ ہے اور وہ کس حیثیت سے پارلیمنٹ لاجز میں رہ رہی ہیں؟ فردوس عاشق اعوان نے کشمالہ طارق کو ایان علی ٹو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایان علی ٹو کے بارے میں مزید انکشافات کروں گی۔