|

وقتِ اشاعت :   July 28 – 2017

 اسلام آباد: اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیا ہے۔

اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیا گیا ہے جب کہ اقامہ وزیراعظم کی نااہلی کی وجہ بنا۔

اٹارنی جنرل کے مطابق سپریم کورٹ کے پاناما عملدرآمد بینچ کے تینوں ججز نے نااہلی کی الگ الگ وجوہات دیں۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نظرثانی کی درخواست پر غور کریں گے جب کہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کا کوئی قانون نہیں ہے۔