|

وقتِ اشاعت :   July 28 – 2017

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہےکہ آج کےفیصلے کے بعد حکمرانوں کوجرات نہیں ہوگی کہ قومی دولت چوری کریں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے قومی دولت کولوٹا لیکن آج کےفیصلے کے بعد حکمرانوں کوجرات نہیں ہوگی کہ قومی دولت چوری کریں۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں بہت اہم ثابت ہوگا، آج سچ اورانصاف کا بول بالا ہوگا، آج کے فیصلے کے بعد حکومت کس جانب جائیگی ذمے داری قومی اسمبلی پرہوگی، قومی اسمبلی میں ہی طے کیا جائے گا کہ نگراں حکومت کب بنے گی، قومی اسمبلی اب نیا وزیراعظم منتخب کرے گی۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پاناما پاکستان میں مجموعی کرپشن کا بہت چھوٹا سا حصہ ہے، پاکستان کی معیشت تباہ ہوچکی ہے کیونکہ حکومت کام نہیں کررہی۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے بتایا کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے عمران خان فیصلہ سننے کے لیے سپریم کورٹ نہیں آئیں گے۔