|

وقتِ اشاعت :   July 31 – 2017

راولپنڈی:  ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت پولیس اور ایف سی نے بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران 11مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عام (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں کامیابی سے جاری آپریشن ردافساد کے تحت کوئٹہ کے علاقوں کلی دیبا قلعہ عبداللہ اور کلی سگی میں کارروائیوں کے دوران 11مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا کارروائی کے دوران گرفتار افراد سے مختلف اقسام کے 192ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے ۔

قلعہ عبداللہ سے گرفتار ایک دہشتگرد انتہائی مطلوب تھا جسے تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آپریشن کے دوران 4میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے جس میں 2ہزار 420مقامی افراد کو طبی امداد دی گئی گرفتار مشتبہ افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔