بھونیشور: بھارتی ریاست اڑیسہ میں بجلی گرنے سے 21 افراد ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔
ریاستی انتظامیہ کے عہدیدار راجیندر پانڈے نے بتایاہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کسان ہیں جو بجلی گرتے وقت چاول کے کھیتوں میں کام کررہے تھے جن کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔
بھارت میں مون سون بارشوں کے باعث اب تک تقریباً 700 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ بارشوں نے گجرات، آسام، اتر پردیش سمیت 20 ریاستوں میں تباہی مچادی ہے جس سے بجلی کے نظام اور سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔