|

وقتِ اشاعت :   August 1 – 2017

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون رہنما عائشہ گلالئی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔

ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں خواتین ورکرز کی کوئی عزت نہیں، اس لیے انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بہت جلد کریں گی۔

عائشہ گلالئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ عبوری وزیر اعظم کے انتخابات میں وہ تحریک انصاف کے نامزد کردہ امید وار شیخ رشید احمد کو ووٹ نہیں دیں گی۔

یاد رہے کہ ان سے قبل ناز بلوچ بھی تحریک انصاف میں خواتین ورکرز پر پارٹی کی عدم توجہ کے باعث پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ چکی ہیں۔