|

وقتِ اشاعت :   August 7 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری نادر چھلگری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سانحہ 8 اگست کے سلسلے میں بلوچستان کے وکلاء تنظیمیں 7 اگست سے 9 اگست تک عدالتوں کا بائیکاٹ کرینگے اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے اور عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔

آٹھ اگست کو ملک بھر میں وکلاء عدالتوں کا بائیکاٹ کرینگے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کی وکلاء تنظیموں جن میں بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ‘ بلوچستان بار کونسل اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے سانحہ 8 اگست کے حوالے سے 7 سے 9 اگست تک وکلاء عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے اور یوم سیاہ منایا جائے گا اور آٹھ اگست کو ملک بھر میں وکلاء عدالتوں کا بائیکاٹ کرینگے۔