|

وقتِ اشاعت :   August 7 – 2017

لاہور کے آؤٹ فال روڈ پر بجلی کے ہائی ٹینشن تاریں ٹکرانے سے دھماکا ہوا جس کے نتجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

لاہور کے علاقے اسلام پورہ کے آؤٹ فال روڈ پر ہائی ٹینشن تار ٹکرانے سے زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے ٹرک مکمل طور پر تباہ ہوگیا جس میں بارودی مواد موجود تھا اور کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں اور انھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

دھماکے باعث علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی تحقیقات کی جاری رہی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور کے فیروز پور روڈ پر واقع ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد جاں بحق جبکہ 58 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

لاہور میں ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لیے ’موٹرسائیکل بم‘ استعمال کیا۔

تاہم ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا خودکش تھا۔


نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جس میں تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔ بعض اوقات میڈیا کو ملنے والی ابتدائی معلومات درست نہیں ہوتی ہیں۔ لہٰذا ہماری کوشش ہے کہ ہم متعلقہ اداروں، حکام اور اپنے رپورٹرز سے بات کرکے باوثوق معلومات آپ تک پہنچائیں۔