کوئٹہ: قومی احتساب بیورو(نیب )نے ناجائز اثاثے بنا نے میں سابق ایم ڈی واسا کوئٹہ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کو گرفتار کر لیا۔نیب ترجمان کے مطابق ایک کارروائی کے دوران کوئٹہ میں تعینات محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر محمد فاروق کو گرفتار کیا گیا ۔
ملزم کے خلاف تحقیقات کے دوران11 کروڑ روپے کے ناجائز اثاثے بنانے کا انکشاف ہوا ۔اثاثہ جات کیس میں ملزم اور اسکے دو بیٹوں کے خلاف دو دن پہلے ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا گیا تھا۔ ایک اور کارروائی کے دوران نیب نے ناجائز اثاثے بنا نے پر سابق ایم ڈی واسا کوئٹہ حامد لطیف رانا کو گرفتار کر لیا۔
نیب ترجمان کے مطابق ملزم نے دوران ملازمت اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے غیر کانونی اثاثے بنائے۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کے ملزم کوئٹہ، کراچی اوراولپنڈی میں 200 ملین سے زائد مالیت کے اثاثے بنائے ۔ملزم متعدد بنگلوں اور پلاٹوں کا مالک ہے۔
ملزم نے بے نامداروں کے ساتھ مل کے سونے و دیگر کاروبار میں بھی بڑی شراکت داری کر رکھی ہے۔ ایک اور کارروائی میں نیب بلوچستان نے سابق مینجنگ ڈائریکٹر واسا حامد لطیف رانا کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیاملزم نے دوران ملازمت اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے غیر قانونی اثاثے بنائے دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم کوئٹہ کراچی اور راولپنڈی میں 200 ملین سے زائد مالیت کے متعدد بنگلوں، پلاٹوں کا مالک ہے جبکہ ملزم نے سونے و دیگر کاروبار میں بھی بڑی شر اکت داری کر رکھی ہے ۔
علاوہ ازیں ملزم کے بینک اکاؤنٹس کی چھان بین سے معلوم ہوا کے ملزم نے کئی اہم شخصیات کے بینک اکاؤنٹ میں بھی ایک بڑی رقم چھپا رکھی ہے ملزم کا کل عدالت سے ریمانڈ لے کر مزید تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔