اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ حکومت عوام کو بجلی 2 روپے فی یونٹ کی فروخت کا وعدہ کرکے سات روپے فی یونٹ فروخت کرتی ہے نواز شریف حکومت نے سی پیک کے سکیورٹی پر اٹھنے والے 155 ارب روپے کے اخراجات بھی بجلی صارفین سے وصول کرتی تھی اور ہر غریب سے 17 روپے ہر ماہ وصول کئے جاتے تھے ۔
پی اے سی کے اجلاس میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی کروڑوں روپے کی میٹریل چوری میں ملوث ہے یہ میٹریل کچھی کینال کے لئے خریدا گیا تھا نیب نے پی اے سی کو بتایا کہ نندی پور منصوبہ میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات مکمل ہیں ریفرنس دائر کرنے کیلئے نیب ایگزیکٹو بورڈ سے امجازت طلب کرلی جائے گی نیلم جہلم ہائیڈرو منصوبہ یکم فروری سے بجلی پیداوار شروع کردے گا اس منصوبہ میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن پر چار انکوائریاں مکمل ہوچکی ہیں ۔
اس منصوبہ کی لاگت اب 500 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے پی اے سی نے سیکرٹری پانی و بجلی کو حکم دیا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کرنے والی تعمیراتی کمپنیوں کو فوری بلیک لسٹ کردیں ان کمپنیوں کے سبب قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس جمعرات کے روز سید خورشید شاہ کی صدارت میں ہوا جس میں وزارت پانی و بجلی کے آڈٹ اعتراضات سال 2013-14ء کا جائزہ لیا گیا اجلاس کوب تایا گیا کہ243 ارب روپے بجلی صارفین سے وصول کرنے ہیں عدم وصولی کے باعث سرکلر ڈیٹ میں اضافہ ہوچکا ہے ۔
اجلاس میں ایم این اے جعفر خان لغاری نے الزام لگایا کہ کچھی کنال منصوبہ کیلئے اربوں روپے کا میٹریل جس میں سیمنٹ ، سریا وغیرہ تھا راجن پور اور ڈی جی خان کے بااثر افراد نے چوری کرلیا ہے اس میٹریل سے لوگوں نے محلات تعمیر کرلئے ہیں میٹریل چوری کرنے والوں میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی بھی شامل ہیں میٹریل چوری کرنے والوں کیخلاف تھانہ چوئی و دیگر جگہوں پر مقدمات درج ہیں لیکن حکومت پنجاب کارروائی نہیں کرتی ۔
پی سی اے نے کہا کہ غریب آدمی بجلی بل ادا نہ کرے تو کنکشن کاٹ دیا جاتا ہے جبکہ مل مالکان کروڑوں روپے ادا نہیں کرتے تو کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں اراکین نے کہا کہ واپڈا اہلکاروں کی ملی بھگت سے بجلی چوری ہوتی ہے لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بجلی بل بھی زیادہ آتے ہیں سیکرٹری پانی و بجلی کا موقف سامنے آیا ہے اعظم سواتی نے کہا کہ ادارہ میں سٹرکچر اصلاحات کونسی لائی گئی ہیں ۔
سیکرٹری پانی و بجلی نے کہا کہ بجلی چوری کے مقدمات نیب کو بھیج دیئے ہیں جس پر اعظم سواتی نے کہا کہ ملک میں نیب کا ادارہ کا وجود ہی نہیں یہ راہ فرار کی کوشش ہے اعظم سواتی نے کہا کہ نقصانات سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے ۔
عاشق گوپانگ نے کہا کہ نیب کو بھیجے گئے اس کے نتائج کیا ہیں سیکرٹری پانی و بجلی نے گزشتہ سال 93فیصد ریکوری ہوئی ہے نیپرا کے پالیسی پر عمل کرنے میں وقت لگے گا سیکرٹری پانی و بجلی نے کہا کہ میڈیا عدلیہ اور ایگزیکٹو کی سکیورٹنی میں اچھے فیصلے کرنا مشکل کام ہے ۔
پی اے سی نے کہا کہ قانون کے مطابق کام کیا جائے تو کوئی خطرہ نہیں ہے سکھر کے 12ارب روپے بجلی چوری ہوئی اس بارے مقدمات نیب کے پاس ہیں پی اے سی نے کہا کہ حکومت غریبوں کو دو روپے فیو یونٹ کا لالچ دے کر سات روپے فی یونٹ بجلی فروخت کرتی ہے یہ ظلم ہے اور غریبوں پر ظلم برسایا جارہا ہے ۔
سید خورشید شاہ نے کہا کہ تیس روپے پٹرول خرید کر80 روپے فی لیٹر فروخت کرتے ہیں سی پیک کے سکیورٹی اخراجات 155ارب روپے بھی غریبوں کی جیبوں سے ادا کرتے ہیں ملک میں ہاکی کا کھیل جاری ہے جیسے کلیم اللہ نے بال سلیم اللہ کو پاس کیا اور سلیم اللہ نے گول کردیا یہ حکومت کام کررہی ہے نیلم جہلم ہائیڈرو منصوبہ پندرہ سالوں سے زیر تعمیر ہے ۔
اس کے اخراجات اور ہونے والی کرپشن کا غریب عوام پر ڈال دیا گیا ہے سی پیک کے سکیورٹی اخراجات پر ہر ماہ غریب آدمی سے 17 روپے حکومت وصول کررہی ہے سید خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹرین کو یہ معاملہ پارلیمنٹ کے اندر اٹھاناہوگا خورشید شاہ نے کہا کہ بجلی پر جی ایس ٹی کی 17فیصد ، پی ٹی وی فیس 35 روپے نیلم جہلم سرچارج 10 روپے ، ایکسائز ڈیوٹی فیول سرچارج اور ٹوٹل پراجیکٹ لاگت بجلی بلوں سے وصول کئے جاتے ہیں ۔
پی اے سی کو بتایا گیا کہ نندی پور منصوبہ میں مبینہ 43 ارب کی کرپشن کی تحقیقات نیب کررہی ہے آٹھ ہفتے کا وقت نیب کو دیا گیا نندی پور منصوبہ انکوائری مکمل کرلی گئی ہے رپورٹ نیب ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کرنے کے بعد پبلک کریں گے پی اے سی نے کہا کہ جب آٹھ ہفتے کا وقت دیا تھا تو عمل کیوں نہیں ہوا ؟ نندی پور منصوبہ 2008ء میں شروع ہوا تھا یہ منصوبہ 2011ء میں مکمل ہونا تھا منصوبہ کا پی سی ون 8ارب کا تھا جو بڑھ کر اب 83ارب ہوگیا ہے 425 میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جب یہ مکمل ہوا تو 500 میگا واٹ تک پیداوار پہنچ جائے گی نیب نے بتایا کہ نندی پور منصوبہ کی انکوائری مکمل ہوئی ہے ۔
اس کے بعد چار ماہ میں انکوائری ہوگی پھر ریفرنس بنے گا پی اے سی نے حکم دیا کہ نیب دس اکتوبر تک نندی پور منصوبہ کی انکوائری مکمل کرکے رپورٹ فراہم کرے پی اے سی کو بتایا گیا کہ لندن کی عدالت میں15 ارب روپے کی ریکوری بارے آئی پی پیز کے مقدمات زیر سماعت ہیں انٹرنیشنل کمپنیوں سے معاہدہ میں لکھا گیا ہے کہ برطانوی عدالت میں ہی مقدمات چلیں گے پی اے سی کو بتایا گیا کہ جی ایس ٹی کی مد میں آٹھ ارب روپے ایف بی آر کو ادا کردیئے گئے ہیں حالانکہ صارفین سے بل وصول ہی ہوتے ہیں ریکوری کے بغیر ایف بی آر واپڈا سے وصول کرلیتا ہے اب یہ معاملہ وزارت قانون و انصاف میں ہے۔
2013-14ء میں وزیراعظم کے حکم پر دو غیر ملکی کمپنی کو 4ارب84کروڑ روپے دیئے گئے ان کمپنیوں نے فنڈز واپس کئے اور نہ بجلی پیدا کی پی اے سی کو بتایا گیا کہ 3ارب 13 کروڑ 54لاکھ روپے کی کرپشن میں ملوث واپڈا افسران میں سے ایک افسر وفات پا گیا ہے جبکہ باقی ریٹائرڈ ہوگئے ہیں ۔
ان سے ریکوری بھی نامکن ہے پی اے سی نے کہا کہ پرانے کرپشن کے مقدمات کو اٹھائیں گے تو معلوم ہوتا ہے کہ کرپشن کے ذمہ دار افسران وفات پا گئے ہوتے ہیں ان کرپٹ افسران میں عالم اعوان ، جی ایم تھرمل ، قاسم اور حبیب صدیقی شامل ہیں پی اے سی نے آڈٹ اعتراضات بارے رپورٹ جلد نمٹانے کے لئے مزید تین ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں یہ کیمٹیاں شفقت محمود نے شاہدہ اور عاشق گوپانگ کی سربراہی میں کام کرینگے ۔
پی اے سی کو بتایا گیا کہ جامشور پاور پراجیکٹ میں سپلائزر کنٹریکٹ کو ایڈوانس کے طورپر دو ارب آٹھ کروڑدیتے تھے جو وصول کرکے بھاگ گیا ریفرنس نیب کے پاس ہے جو احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے نیب نے اجلاس کوبتایا کہ شاہد رفیع سابق سیکرٹری پانی و بجلی سابق وزیراعظم گیلانی افسران فیاض الٰہی وغیرہ شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ وصول کرنے والی کمپنی والٹر پاور انٹرنیشنل ریفرنس میں شامل ہے ۔
پی اے سی کے چیئرمین نے کہا کہ کرپشن کا گھپلا نیلم جہلم ہائیڈل منصوبہ میں ہوا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی آڈٹ حکام نے کہا کہ مکمل آڈٹ ہوگیا ہے جلد رپورٹ پی اے سی کو دینگے پندرہ سال سے یہ منصوبہ شروع ہوا ابھی تک مکمل نہیں ہوا 2002ء میں 84ارب سے چلا تھا اب اس کی لاگت 500ارب روپے ہوگئی ہے سیکرٹری پانی و بجلی نے کہا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو منصوبہ یکم فروری 2018ء کو بجلی پیدا کرنا شروع ہوجائے گا ۔
اس منصوبہ پر پہلے ہی چار انکوائریاں ہوچکی ہیں کچھی کنال منصوبہ بھی 2002ء میں شروع ہوا 57 ارب روپے خرچ ہوئے لیکن یہ منصوبہ ابھی تک مکمل نہیں ہوا جعفر خان لغاری نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب نے کچھی کنال کی سیمنٹ اور سریا کو چوری کرکے اپنا گھر تعمیر کردیا ہے کچھی کنال کے میٹریل کی کروڑوں روپے کی چوری ہوچکی ہے۔
اس کی تحقیقات ہونی چاہیے پی اے سی نے سیکرٹری پانی و بجلی کو حکم دیا کہ ڈیفالٹ کرنے والی کمپنیاں یا منصوبے تاخیر کرنے والی تعمیراتی کمپنیوں کو فوری بلیک لسٹ کردے اور رعایت نہ برتی جائے منصوبوں کی تاخیر سے قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے ۔
کچھی کینال سامان کی چوری میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملوث ہے ،حکومت 2روپے یونٹ کی بجلی عوام کو7روپے میں دے رہی ہے ،سیکرٹری پانی و بجلی کی پی اے سی میں انکشاف
وقتِ اشاعت : August 11 – 2017