|

وقتِ اشاعت :   August 13 – 2017

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردوں نے ایک دفعہ پھر بلوچستان کو خون میں نہلا دیا ہے جس میں بے گناہوں کی شہادت کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں صوبائی حکومت امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔

انہوں نے واقعے میں شہیدہونے والے افراد کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم حادثے میں شہیدہونے والے تمام افراد کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے زخمیوں کو بروقت بہترین سہولیات فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر نے تمام کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسپتال پہنچ کر زخمیوں کو خون کے عطیات فراہم کریں۔