|

وقتِ اشاعت :   August 14 – 2017

سکندرآباد سوراب: اتوار کے روز دوپہر ایک بجکر چھتیس منٹ پر سوراب اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.9ریکارڈ کی گئی جس کا مرکزسوراب سے چھتیس کلو میٹر مشرق میں تھا ۔

جب کہ زیر زمین اس کی گہراہی 25کلو میٹر تھی زلزلے کے شدید جھٹکو ں کے سبب لو گ شدید خوف زدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہو ئے گھروں سے باہر نکل آئے جب کہ کلی ڈن میں شدید جھٹکو ں کے سبب آٹے کی ایک چھکی اور متعدد کمرے منہدم ہو گئے اس کے علاوہ بیشتر مکانات میں دراڑیں پڑچکے ہیں جس کی وجہ سے مکانات رہائش کے قابل نہیں رہے ہیں۔