|

وقتِ اشاعت :   August 14 – 2017

کوئٹہ: کیچ میں نامعلوم سمت سے دو راکٹ گولے داغے گئے جن میں سے ایک راکٹ گھر پر لگا ، حملے میں دو کمسن بچیاں شدید زخمی ہوگئیں۔ 

لیویز کے مطابق کیچ کے علاقے بٹ بلیدہ میں نامعلوم افراد نے ایف سی چوکی کی جانب دو راکٹ گولے داغے جن میں سے ایک گولہ محمد عارف نامی شخص کے گھر پر لگا۔ حادثے میں عارف کی دو بیٹیاں دس سالہ راشدہ اور آٹھ سالہ عارفہ دید زخمی ہوگئیں۔ 

دونوں زخمیوں کو ایف سی کے ونگ ہیڈ کوارٹر میں طبی امداد فراہم کی گئی ۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔