|

وقتِ اشاعت :   August 14 – 2017

کوئٹہ: کیچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ 

لیویز کے مطابق ضلع کیچ (تربت)کے علاقے بلیدہ میں مہناز کے مقام پر تین بھائی موٹر سائیکل پر جارہے تھے اس دوران نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عطاء اللہ ولد گل محمد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ان کے دو بھائی حاتم اور ظہیر احمد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔لیویز کے مطابق قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔