|

وقتِ اشاعت :   August 15 – 2017

کوئٹہ+اندرون بلوچستان(اسٹاف+ رپورٹر+ نمائندہ)بلوچستان بھر میں جشن آزادی کے حوالے سے تقاریب منعقد پرچم کشائی کی گئی ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص تقریری مقابلے اسپورٹس فیسٹیولز اور دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا گیا مختلف شہروں میں ریلیاں بھی منعقد کی گئی اسکولوں کے طلباء و طالبات نے ملی نعمات اور ٹیلبھ پیش کیا ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں جشن آزادی انتہائی جوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی نماز فجر کے بعد ملک اور بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی اور21 کی سلامی دی گئی کوئٹہ میں جشن آزادی کے سلسلے میں مختلف تقریبات منعقد ہوئے

بلوچستان اسمبلی میں سب سے بڑی تقریب ہوئی جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی سمیت صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ سرکاری آفیسران نے شرکت کی ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار پر پرچم کشائی کی اس موقع پر ملی نغمے بھی پیش کئے گئے بلوچستان ہائیکورٹ میں بھی پرچم کشائی کی گئی چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ محمد نور مسکانزئی نے پرچم کشائی کی گئی

تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع قلعہ عبداللہ، ژوب ، پشین ، زیارت ، قلات، مستونگ، ہرنائی، موسیٰ خیل، تربت، آواران، گوادر، پنجگور، ہرنائی، شیرانی، نصیرآباد، جعفرآباد، سبی سمیت تمام اضلاع میں جشن آزادی انتہائی جوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی مختلف علاقوں میں تقاریب منعقد ہوئی سب سے بڑی تقریب کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی سمیت صوبائی وزراء اور دیگر علیٰ حکام نے شرکت کی ۔

اس کے علاوہ مونسپل کمیٹی ہرنائی کے سبز زار پر جشن آزادی کی پروقار تقریب منعقد ہوا تقریب میں بلدیاتی نمائندوں قبائلی معتبرین ضلعی آفیسران سکول کے بچوں سمیت عوام نے کثیرتعداد میں شرکت کی ڈپٹی کمشنر محمد ذاکر ناصر نے ایس پی عبدالحلیم اچکزئی چیف آفیسر مونسپل کمیٹی ملک محمد عظیم دہپال کے ہمراہ پرچم کشائی کی اس موقع پر قومی ترانہ پیش کیا ۔

پولیس کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کیا جشن آزادی کی تقریبات کے دوران ہرنائی نے سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے تھے پرچم کشائی کی تقریب کے دوران مختلف سکولوں کے طلبا نے تقریریں کی ڈپٹی کمشنر نے بہترین تقریر کرنے والے طلبا میں انعامات تقسیم کئے زیارت قائد اعظم ریزیڈنسی میں 70ویں جشن آزادی کی پرچم کشائی کی گئی جس مے مہمان خصوسی سبی ڈویژن کے کمشنر ڈاکٹر سعید جمالی تھے۔

پولیس نے سلامی دی پولیس کے ساتھ ساتھ ایف سی اور لیویز کے نوجوان بھی اس سلامی میں شریک تھے ،اس موقع پرڈپٹی کمشنر محمد افضل خوستی ،اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر وقاص روشن ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حنیف بلوچ،ایف سی کے کیپٹن ہمزا اور سردار قاسم سارنگزئی ،شہری اور اسکول کے بچے اور بچیوں نے شرکت کی ۔پرچم کشائی کے بعد تقریب کا آغازکیا گیا ۔

جس میں اسکول کے بچوں اور بچیوں نے تقاریر کیں اور ٹیبلو بھی پیش کئے ملی نغمے بھی پیش کئے ،پروگرام کے آخر میں کمشنر سبی نے عوام اور اسکول کے بچوں ،بچیوں سے خطاب کیا ۔

انھوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اس ملک کی خدمت کرنی ہو گی یہ ملک آسانی سے ہمیں نہیں ملا ہمارے آبا و اجداد نے بڑی قربانی کے بعد قائد اعظم محمد علی کا ساتھ دیتے ہوئے اسلام کے نام پر حاصل کیا اس ملک میں ہم سب کو بھائیوں کی طرح رہنا ہوگا اور ملک کے دشمنوں پر بھی خیال رکھنا ہو گا ۔


آخر میں سب کا شکریہ ادا کیا اور سب اہل وطن کو مبارکباد دی ۔آخر میں اسکول کے بچوں اور بچیوں میں ڈپٹی کمشنر زیارت کی جانب سے نقد انعامات دئے گئے اور آخر میں قومی ترانے کے ساتھ پروگرام اختتام پزیر ہوا ڈسٹرکٹ کمپلکس ضلع موسی خیل میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی,جس میں سیاسی,قبایلی سماجی و دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

پولیس ,لیویز فورس کے جوانوں نے سلامی بھی دی,مختلف سکولوں کے طالبعلموں نے ٹیبلوں بھی پیش کئے,اور ساتھ ہی ساتھ حمد و نعت,ملی نغموں,اور تقاریری مقابلوں میں بھی حصلہ لیا,تقریب سے مختلف سیاسی ,سماجی افراد نے خطاب کیا۔

ڈی سی او موسی خیل عبدالحمن جاموٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستاب ہمارا گھر ہے اور ہم اپنے گھر کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو پھوڑ ڈالتے ہیں,عوام کو سیکورٹی اداروں کے ساتھ کمپرومائز کرنا چاہیے اور آخر میں ان ہوں نے مقابلے میں حصہ لینے والے طلبا و طلبات میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔

اس کے علاوہ مختلف سکولوں میں یوم آذادی کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا،مختلف ریلیاں بھی نکالی گئی اے سی آفس اور ایف سی کیمپ مچھ میں قومی پرچم کشائی اور سلامی دی گئی پرچم کشائی تقریب میں علاقائی معززین معتبرین کی شرکت

ایف سی مچھ کیجانب سے دوڑ اور رسہ رکشی کی گئی جس میں شہریوں نے کثیر تعداد میں حصہ لیاایف سی مچھ کے زیراہتمام جشن آزادی ریلی نکالی گئی جو ایف سی کیمپ سے شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے چورنگی چوک پر جلسہ کی شکل اختیار کرگئی جشن آزادی ریلی میں ہزاروں افراد کی شرکت ماشا اللہ ہوٹل کولپور میں موسیقی بلوچی چاپ کا اہتمام کیا گیا۔

پولیس لیویز اور ایف اسی کے جوانوں میں نشانے بازی کا مقابلہ نشانے بازی کے مقابلے میں پانچ پانچ رانڈ فائر کئے گئے نشانے کے لئے ہدف کو 200 میٹر کی دوری پر رکھا گیا لیویز فورس کے عبدالماجد پولیس کے محمود اور ایف کے ابرار نامی نوجوان نے ہدف کو نشانہ بنایا نشانے بازی کے مقابلے میں بہترین فائر کرنے والے جوانوں کو ڈپٹی کمشنر گوادر محمد نعیم بازئی نے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ۔

تحصیل چاغی میں ایف سی 56ونگ کے زیر اہتمام یوم آذادی کی مناسبت سے ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی ریلی شہر کے مختلف شاہراوں پر گشت کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ،

دوسری جانب پاک ایران سر حدی شہر ماشکیل تفتان میں بھی یوم آذادی کے موقع پر تقریب منعقد ہوئے نوکنڈی اور تفتان میں بھی یوم آذادی کے موقع پر ریلیاں نکالی گئی اور تقریب منعقد ہوئے ضلع بھر میں یوم آذادی کے موقع پر سخت سیکیورٹی کا اہتمام کیا گیا تھا ضلع بھر میں پر امن طور پر جشن آذادی منائی گئی ۔

درثناء وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کے احترام ، ووٹ کے تقدس ، جمہوری رویوں اور تحمل اور برداشت کے ذریعے ہی مسائل اور مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے ملک کو درپیش مسائل کے حل صرف جمہوریت ہی کے ذریعے ممکن ہے۔

قوموں کو عوام کی منتخب کردہ حکومتوں نے ہی ترقی کی راہ پر ڈالا ہے، موجودہ حالات میں جب وطن عزیز کو دہشت گردی ، انتہا پسندی سمیت مختلف قسم کے اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے ملک کسی بھی سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر صوبائی اسمبلی کے سبزہ زار پر منعقدہ قومی پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسپیکر صوبائی اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید خان درانی، صوبائی و وفاق وزراء، سینیٹرز، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، قائد حزب اختلاف مولانا عبدالواسع، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، چیف سیکریٹری بلوچستان اورنگزیب حق، جنرل آفیسرز ، آئی جی پولیس، آئی جی ایف سی، دیگر سول و عسکری حکام اور سول سوسائٹی نے بھی تقریب میں شرکت کی، جبکہ سکول کے بچے اور بچیوں کی جانب سے قومی نغمے پیش کئے گئے۔

وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سفاک دشمنوں نے ایک مرتبہ پھر ہم پر کاری وار کر کے جشن آزادی کی خوشیوں کو پامال کرنے کی ناکام کوشش کی ہے ، دہشت گردی کی اس کاروائی نے پوری قوم کو سوگوار ضرور کر دیا ہے تاہم دہشت گردی کے خاتمے کے ہمارے اس عزم کو مضبوط بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا جشن قومی جذبے کے ساتھ تو ضرور مناتی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ اپنی خود احتسابی کا عمل بھی جاری رکھتی ہیں اور اصلاح احوال کے لیے بھی ہمیشہ کوشاں رہتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آمریتوں، جمہوری عمل کے تسلسل میں رکاوٹوں اور عوامی مینڈیٹ کو تسلیم نہ کئے جانے کی روش نے ملک کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے اور ہم حقیقی ترقی کے راستے میں بہت پیچھے رہ گئے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جمہوریت کے ساتھ کئے گئے مختلف تجربات نے پاکستانی قوم میں اس بات کا شعور اور یقین پیدا کیا ہے کہ ایک حقیقی جمہوری نظام ہی ملک کی بقاء اور معاشی استحکام کی ضمانت فراہم کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ امر حوصلہ افزاء ہے کہ ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت کے تسلسل پر مکمل یقین رکھتی ہیں اور تمام سیاسی اختلافات کے باوجود جمہوریت کے استحکام کے لیے ایک صفحہ پر ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر ہم اپنے ماضی پر نظر ڈالیں تو اپنی کارکردگی کو کسی طور قابل ستائش نہیں پائیں گے۔

کیونکہ آزادی کے حصول کے 70 سال بعد بھی بے پناہ وسائل رکھنے کے باوجود ہم ابھی تک ترقی کے وہ اہداف حاصل نہیں کر سکے جو ملک و قوم کی خوشحالی کا زینہ بن سکتے،وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپنے منفرد جغرافیائی محل و قوع اور بے پناہ قدرتی وسائل ہوتے ہوئے بھی بلوچستان آج بھی مسائل کا شکار ہے اور اس ترقی یافتہ دور میں بھی یہاں کے عوام زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی عدم دلچسپی اور ناقص پالیسیاں بلوچستان کی پسماندگی کی بنیاد ہیں تاہم ہم نے ایک قلیل عرصہ میں صوبے کی ترقی کی سمت مقرر کرتے ہوئے اسے تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے اور ہم نیک نیتی کے ساتھ صوبے کے وسائل کو عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے بروئے کار لا رہے ہیں ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سی پیک اور بلوچستان کی ترقی کے دیگر میگا منصوبوں سے صوبے سے پسماندگی کے خاتمہ اور انسانی وسائل کی ترقی کے روشن امکانات پیدا ہوئے ہیں جن سے عام آدمی کی زندگی میں خوشحالی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ امن و ترقی لازم و ملزوم ہیں حکومت امن و استحکام کی اہمیت سے نہ صرف بخوبی آگاہ ہے بلکہ بلوچستان کو امن کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بہترین حکمت عملی پر کام کر رہی ہے، امن ہوگا تو سرمایہ کاری آئے گی اور ترقی کا عمل تیز ہوگا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ ہم سب کا صوبہ ہے اور اس کی تعمیر و ترقی بھی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

ہم ترقی کے عمل میں سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں اور تمام مسائل کے پر امن حل پر یقین رکھتے ہیں تاہم سیاسی تنازعات کا سیاسی حل ہماری خواہش ضرور ہے لیکن ہم اپنی قومی آزادی اور ملکی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی ، گڈ گورننس کا قیام اور بدعنوانی کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔

دوسری جانب چاغی میں14اگست کے مناسب ایک ریلی ایف سی 56 ونگ کرن علی ٹیپو اور ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول چاغی کے سربراہی میں چاغی شہر کے مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی اور پاکستان کے جھنڈے اتھائے ہوئے پاکستان کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے گورنمنٹ بائی اسکول چاغی میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔

اس موقع کرنل علی ٹیپو تحصیل دار طاہر خان مینگل ہیڈ ماسٹر مصطفےٰ شاہ ملک کریم داد محمد حسنی اکبر خان سنجرانی عبدالوحید کشانی حاجی محمد گل درانی ملک عبدالرشید درانی موجود تھے اس پروگرام کے موقع پر بچوں نے ملی نغمہ اور تقاریر پیش کی ملک کے دیگر شہریوں کی طرح ضلعی ہیڈ کوارٹر دالبندین میں بھی سترواں یوم آزادی روایتی جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی۔

صبح 7:58 منٹ پر وزیراعلیٰ کے معاون خاص و ایم پی اے سخی امان اللہ نوتیزئی ڈی سی چاغی شہیک بلوچ اور ایف سی کیپٹن ذوالفقار نے پرچم کشائی کی جبکہ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کر دی

بعد ازاں بابائے چاغی پینل کی جانب سے بڑی کار ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ایم پی اے سخی امان اللہ نوتیزئی نے کی جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے بازار میں ریلی نکالی گئی اور ڈھول کی تاپ پر بلوچی رقص پیش کی گئی اور بعد ازاں گاڑیوں کے ہمراہ جلوس نکالا گیا ۔

سنجرانی نوجوانان اتحاد کی جانب سے بھی امداد سنجرانی کی قیادت میں جبکہ قبائلی رہنما میر اسفند یار محمد زئی کی قیادت میں بھی یوم آزادی ریلی نکالی گئی گریز اور بوائز ہائی اسکولز میں بھی رنگا رنگ پروگرام منعقد کئے گئے جہاں ہر بچے اور بچیوں نے ملی نغمے اور ٹیبلوز کے علاوہ تقاریریں پیش کی لیویز اہلکاروں میں موٹر سائیکل کی تقسیم جبکہ سرکاری آفیسران اور انتظامی عہدیداروں کو بہترین کارکردگی پر شیڈز سے نوازا گیا ۔

ایف سی ہیڈ کوارٹر میں بھی ایک تقریب منعقد ہوئی جہاں پر واقع یادگار شہداء پر ایف سی کمانڈنٹ محمد عمران شفیع اور سردار نجیب سنجرانی نے پھول چڑھائے اور دعائیہ تقریب کے ساتھ ساتھ پرچم کشائی کی رات گئے ۔

70 ویں یوم آزادی کے سلسلے میں پنجگور میں مختلف پروگرام منعقد ہوئے صبح 9 بجے ڈپٹی کمشنر پنجگور کے دفتر کے باہر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ ڈسٹرکٹ چیئرمین عبدالمالک صالح کمانڈنٹ ایف سی نعمان صدیقی اسسٹنٹ کمشنر پنجگور اسماعیل ابراہیم ڈی پی او پنجگور اللہ بخش بلوچ سمیت سرکاری آفیسران نے بھی شرکت کی ۔

اس دوران ڈپٹی کمشنر پنجگور جبار بلوچ نے پرچم کشائی کی تقریب پرچم کشائی کے بعد ڈسٹرکٹ کونسل ہال پنجگور میں ایف سی اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام مختلف پروگرام منعقد ہوئے یوم آزادی کو پر جوش انداز میں منانے کیلئے کیڈٹ کالج مستونگ میں صبح کا آغاز قرآن پاک سے ہوا پھر ٹھیک پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 7:58 منٹ پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی پرنسپل جاوید اقبال بنگش اور وائس پرنسپل پروفیسر جمیل الرحمن نے قومی پرچم کو بلند کیا ۔

اس موقع پر اساتذہ بھی موجود تھے طلباء نے قومی ترانے کی دھن پر اونچی آواز میں جھنڈے کو سلامی دیتے ہوئے ترانے کے الفاظ داگے اس کے بعد ملی نغموں اور اردو انگریزی تقریری مقابلہ ہوا جس میں کالج کے چاروں ونگز کے طلباء نے شرکت کی کیڈٹس نے بھر پور انداز میں وطن عزیز کو ملی گیت کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا ملی نغموں کے مقابلے میں جناح ونگ نے اولین پوزیشن حاصلی کی ۔

اقبال ونگ دوسرے نمبر پر رہی طلباء نے مخصوص انداز اور پر اثر اور پر سوز لہجے میں وطن کی مٹی اور اس سے محبت کے جذبے کو خوب اجاگر کیا اس دوران اردو اور انگریزی تقریری مقابلہ بھی ہوا جس میں کیڈٹس نے (پاکستان ہے تو ہم ہیں) کے اعنوان پر اردو اور تعلیم کی اہمیت پر انگریزی میں تقریر پیش کیں ۔

اس مقابلے میں بھی جناح ونگ نے میدان مار لیا جناح ونگ کے کیڈٹ جلب خان کو بہترین مقرر کا اعزاز عطا کیا گیا آخر میں پرنسپل نے طلباء کو تعریفی اسناد اور چیمپئن ٹرافی اور انعامات دے کر ان کی خوب حوصلہ افزائی کی خاران میں بھی ملک بھر کی طرح 14 اگست کے دن کے مناسبت سے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس سلسلے میں ضلعی سیکرٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پولیس کے چاک چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ ایم پی اے خاران میر عبدالکریم نوشیروانی ڈپٹی کمشنر خاران قادر بخش پرکانی چاغی ملیشاء کے کمانڈنٹ کرنل محمد عمران شفیع ایف سی کرنل محمد امین دریجو ایس پی محمد انور بادینی نے پرچم کشائی کی پرچم کشائی کے تقریب سے ایم پی اے خاران میر عبدالکریم نوشیروانی چاغی ملیشاء کے کمانڈنٹ کرنل محمد عمران شفیع روڈ ڈپٹی کمشنر خاران قادر بخش پرکانی نے یوم آزادی 14اگست کے دن کے مناسبت سے کہا کہ خداکی نعمتوں سے یہ دن ہمیں ملا ہے اس کی قدر کرنی چاہیئے پرچم کشائی کے تقریب میں ضلعی آفیسران اور علاقائی معتبرین اور بلدیاتی نمائندوں نے بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ۔

کمشنر آفیسر نصیرآباد میں پرچم کشائی تقریب کا انعقاد کیا گیا جشن آزادی کی منعقدہ تقریب کے مہمان خاص کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر معدنیات و قدرتی وسائل حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ آج70 واں جشن آزادی کا دن ہے آج 14 اگست تجدید عہد کا دن ہمارا احساس ذمہ داری کا دن ہے ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف اپنے فورسز کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے پر محب وطن شہری کا فرض ہے ۔

ان کا خیالات کا اظہار انہوں نے بحیثیت مہمان خاص کمشنر آفس ڈیرہ مراد جمالی میں جشن آزادی تقریب اور پرچم کشائی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں کی موجودگی میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر کمشنر نصیرآباد عزیز احمد تارڑ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد احمد ناصر ایف سی کرنل اشرف ڈسٹرکٹ چیئرمین نصیرآباد سردار چنگیز خان ساسولی سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی سابق سینیٹر سید اکبر شاہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالواحد شاکر چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ ڈی ڈی او فیمیل محترمہ خانزادی بلوچ غلام نبی عمرانی اسسٹنٹ کمشنر عبدالعزیز بنگلزئی و دیگر موجود تھے ۔

اوستہ محمد جشن آزادی کے موقع پر علاقے کے ممتاز قبائلی رہنما سید محمد زمان عمرانی محمد اسلم خان عمرانی کی قیادت میں جشن آزادی کی خوشی میں موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ایک بہت بڑی ریلی نکالی اور شہر کے مختلف سڑکوں سے گزر کر یو بی ایل چوک پر جلسہ کی شکل اختیار کی ۔

اس موقع پر میر محمد زمان خان عمرانی میر اسلم خان عمرانی کامریڈ آفتاب احمد عمرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے آزادی کیلئے ہمارے بڑوں نے بہت قربانیاں دی ہے اور ہم پاک فوج کو اور ملک کے عوام کو 14 اگست کی جشن آزادی پر مبارکباد دیتے ہیں 70 واں یوم آزادی کی مناسبت سے ضلع کونسل ہال گوادر میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔

70واں جشن آزادی کی پرچم کشائی کمانڈر 440 بریگیڈ بریگیڈئیر کمال اصفر، ڈپٹی کمشنر گوادر محمد نعیم بازئی ، چیرمین ضلع کونسل بابو گلاب ، چیرمین میونسپل کمیٹی عابد رحیم سہرابی، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر شہر یار تاج ، ایس ایس پی برکت حسین کھوسہ و کمانڈر تھرڈ بٹالین کمانڈنٹ آفیسر محمد زاہد نے کی ۔ اس موقع پر ضلع کونسل ہال گوادر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا ۔

جہاں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب سے کمانڈر 440 بریگیڈ بریگیڈئیر کمال اصفر ، ڈپٹی کمشنر گوادر محمد نعیم بازئی، چیرمین ضلع کونسل بابو گلاب، چیرمین میونسپل کمیٹی عابد رحیم سہرابی، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر شہریار تاج سمیت دیگر طلبا و طالبات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کا دن ایک اہمیت کا حامل دن ہے۔

اس دن کیلئے ہمارے آباو اجداد نے بے شمار قربانیاں دی ہیں ملک کی 70 ویں جشن آزادی کے دن جسطرح پورے پاکستان میں جوش و خروش کے ساتھ پاکستانیوں نے آزادی کا جشن منایا ضلع نوشکی میں بھی عوام نے بھرپور جوش جذبے سے 70ویں جشن آزادی منائی۔

نوشکی میں پہلی بار دو منتخب عوامی نمائندوں نے مل کر ایف سی ھیڈ کوارٹر میں پرچم کشائی کی پرچم کشائی کے تقریب میں ایف سی نوشکی اور انتظامیہ کے آفیسران کیساتھ قبائلی ہمائدین نوجوانوں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

منتخب عوامی نمائندگان اور سول اور فوجی افسران کی قیادت میں ایف سی ھیڈ کوارٹر سے نوشکی شہر میں تاریخی ریلی نکالی گئی جو نوشکی کی تاریخ میں سب سے بڑی ریلی تھی 180 میٹر لمبی قومی پرچم کے بنائی گء قومی پرچم کو تامے نوجوانوں نے شہر کے مختلف شاہراوں سے ھو کر ایف سی 110 ونگ کے مقام۔

پر اختتام پزیر ھوا ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ڈھول کی تاپ پر نوجوان رقص کرتے ھوئے خوشیاں منائے ایف سی میوزیکل بینڈ گھوڑ سوار جوانوں کی جشن آزادی کے ریلی میں شرکت نے عوام کی دلچسپی میں اضافہ کیا۔

ریلی سے نوشکی شہر میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار آئی۔شام کو مختلف کیھلوں کا انعقاد کیا گیا اور جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ ملک بھر کی طرح سبی میں بھی یوم آزادی جوش و جذبے اور ملی یگانگت کے ساتھ منایا گیاہے ۔

اس سلسلے میں پرچم کشائی کی تقریب سرکٹ ہاؤس سبی میں منعقد ہوئی چےئرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار زادہ میر حیر بیار خا نے پرچم لہرایا پولیس کے چاق و چوبند دستے میں سلامی دی پرچم کشائی کی ۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر میر سیف اللہ کھیتران ،ضلع چیئرمین ملک قائم الدین دہپال، سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس سردار حسن موسیٰ خیل،ڈویژنل انجینئر زرعی انجینئرنگ میر عبدالباقی ڈومکی،اسسٹنٹ کمشنر سمیع اللہ کاکڑ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میر دین محمد مری،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سید حسن شاہ، ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر جان محمد صافی ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حاجی محمد خان سیلاچی،وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی حیات رند،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بلال بڑیچ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن اویس انوار، جیل سپرنٹنڈنٹ سید رزاق شاہ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ میر اکبر ابڑو،ڈی ایچ او ڈاکٹر منظور بلوچ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سرور ہاشمی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رحمت اللہ گشکوری،ایڈیشنل کمشنر ملک عباس ،زراعت آفیسر خرم بیگ ،خزانہ آفیسر مختیار کیانی ،پی ایچ ای کے انجینئر میر قاسم گشکوری،سلیم شاہوانی،،سابق چےئرمین حاجی داؤد رند،انجمن تاجران کے نمائندوں ،سیٹھ سیوارام،سیٹھ دیوان چند ، سمیت ضلعی آفیسران ،قبائلی عمائدین و معتبرین و طلباء و طالبات کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔