|

وقتِ اشاعت :   August 15 – 2017

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے دالبندین میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی میر امان اللہ نوتیزئی کے بھائی کی رہائش گاہ پر ہینڈ گرنیڈ پھینکنے کے واقعہ کی مزمت کرتے ہوئے واقعہ میں بعض افراد کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر چاغی اور پولیس کو واقعہ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔