کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل بسیمہ کو ضلع کا درجہ قرار دیا جائے سی پیک میں مذکورہ علاقہ ایک مرکز کی حیثیت اختیارکریگا ۔
ترجمان نے کہا کہ بسیمہ رخشان علاقے کا ایک اہم کلیدی علاقہ ہے جو خاران ،پنجگور، خضدار، سوراب سمیت تمام علاقوں کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے ماضی میں بھی بسیمہ کو سیاسی اور شخصی مفادات کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ۔
ترجمان نے کہا کہ اب بھی بعض عناصر کے سیاسی مفادات کو تحفظ دینے کیلئے بسیمہ کی جغرافیائی اورانتظامی ہیت کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ مذکورہ علاقے کو رخشان سے نکالنے اور کسی دوسرے مجوزہ ضلع میں شامل کرنا انتہائی ظالمانہ اور غیر منصفانہ عمل ہوگا ۔
ترجمان نے کہا کہ نئے مجوزہ ضلع میں آبادی ، جغرافیہ ، تاریخی رشتوں کو نظر انداز کرنے کی کوئی بھی کوشش قابل قبول نہیں ہوگی۔ ترجمان نے کہا کہ کسی بھی انتظامی تبدیلی سے قبل علاقے کے نمائندوں،بلدیاتی اداروں ٗسیاسی سماجی اور معتبرین سے رائے لی جائے۔
ترجمان نے کہا کہ سی پیک منصوبے کیژ کامیابی علاقے کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ عوام کی خواہہشات کے برعکس کوئی فیصلہ نہ کیا جائے ۔
ترجمان نے کہا کہ مجوزہ ضلع میں ضلع خاران اور واشک کے علاوہہ کسی بھی دوسرے علاقے کی شمولیت کسی بھی صورت عوام اور پارٹی کے لئے قابل قبول نہیں ہوگی