|

وقتِ اشاعت :   August 18 – 2017

خضدار : خضدار کے نواحی علاقہ ملگزار میں خسرے کی مرض سے تین بچے جاں بحق مزید تین متاثر ہونے کی اطلاع ۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کے نواحی علاقہ ملگزار میں دودن کے دوران ایک ہی خاندان کے دو کمسن بچے پانچ سالہ عزرا بنت اسد اللہ اور عبدالرزاق ولد عبدالخالق سمیت اسی علاقہ کا چار سالہ بچہ بھی جاں بحق جب کہ مزید تین بچوں کے متا ثر ہونے کی اطلاع ہے عوامی حلقوں کی جانب سے متاثرہ بچوں کو فوری طور پر طبی امداد دینے کی اپیل کی گئی ہے