|

وقتِ اشاعت :   August 19 – 2017

دالبندین: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی انجینئر عثمان بادینی سے جمعیت علماء اسلام تحصیل دالبندین کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد اسماعیل گورگیج کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور انہیں دالبندین کے مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کر دیا۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی انجینئر عثمان بادینی نے وفد سے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ حلقہ انتخاب کے مسائل سے ہر گز غافل نہیں بلکہ اجتماعی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دیں گے بالخصوص دالبندین شہر کو گیس کی فراہمی اور پلانٹ کی تنصیب کیلئے اسلام آباد میں اعلیٰ حکام سے بات کی ہے اس طرح علاقے کے بلاک کئے گئے ۔

شناختی کارڈز کا مسئلہ بھی اٹھایا ہے نیشنل ہائی وے سٹرک کی تعمیر و مرمت پر بھی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے جبکہ چاغی اور گردونواح کے علاقوں کو نیشنل گرڈ سے بجلی کی فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کریں حافظ محمد اسماعیل گورگیج اور دیگر نے علاقے کے مسائل کو توجہ سے سننے اور حل کرنے کیلئے خصوصی اقدامات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔