کوئٹہ : احتسا ب عدالت کو ئٹہ ون کے جج جنا ب عبدالمجید ناصر نے 200ملین روپے کے غیر قا نو نی اثا ثہ جا ت کیس میں گرفتار کمشنر آ فس کے ماتحت ادا رے ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ کو ئٹہ کے سپرٹینڈنٹ کی جسمانی ریمانڈ میں مزید 14روزہ توسیع کے احکا ما ت دے دئیے ہیں ۔
گزشتہ روز کمشنر آ فس کے ماتحت ادا رے ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ کو ئٹہ کے سپرٹینڈنٹ طلعت اسحا ق کو نیب عدالت کو ئٹہ ون کے رو برو پیش کیا گیا تو نیب کے پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ کی جانب سے ملزم کی جسمانی ریما نڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظو ر کر تے ہو ئے ملزم کو 14روزہ جسما نی ریما نڈ پر نیب کے حوا لے کر نے کے احکا ما ت جا ری کئے گئے ۔
یا د رہے ملزم طلعت اسحا ق کو گزشتہ دنوں لا ہو ر سے گرفتار کر لیا گیا تھا مذکو رہ ملزم کے خلا ف تحقیقات کے بعد ان کے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی ،ڈی ایچ اے لا ہو راور کو ئٹہ میں 20کروڑ ما لیت کے بنگلوں اور پلیٹس اور پر تعیش گاڑیوں کا پتہ لگا لیا گیا تھا بلکہ ان کے اکاؤنٹس میں بھی 3کروڑ 50لاکھ روپے کا سراغ لگا کر اسے منجمد کر لیا گیا تھا۔
غیر قانونی اثاثہ جات کیس گرفتار ملزمان کی ریمانڈ میں توسیع
وقتِ اشاعت : August 22 – 2017