اوستہ محمد: اوستہ محمد شہر کی مین سڑک جناح روڈ کیلئے آنے والے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کی رقم کو ہڑپ کرنے کیلئے محکمہ بی اینڈ آر اور ٹھیکیدارکی ملی بھگت سے ابتدائی طور پر غیر معیاری مٹی اور پیٹرن گریول چھ انچ کی بجائے پانی کی کی طرح چھڑکاؤ کیا جارہاہے۔
2012ء میں تعمیر ہونے والے روڈ کو اب دوبارہ بنایاجارہا ہے، محکمہ بی اینڈآر اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے عوام کیلئے جاری ہوے والے فنڈز کو غلط استعمال کررہے ہیں ،جس کی وجہ سے ایک دوسالوں کے اندر ہربنائے جانے والے روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہو جاتاہے۔
افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بلوچستان میں کرپشن کے خاتمے کیلے کام کرنے والے اداروں کو جعفر آباد خاص کر اوستہ محمد میں اربوں روپے کے ہونے والے ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کا استعمال کیوں نظر نہیں آتاہے ۔
محکمہ بی اینڈ آر اور ان کے نا اہل ٹھیکیداروں نے علاقے کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اوستہ محمد کے سیاسی وسماجی حلقوں نے حکومت بلوچستان اور نیب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوستہ محمد میں تعمیر ہونے والے سڑکوں میں ناقص میٹریل کے استعمال کا نوٹس لیکر مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے رقم غلط استعمال سے روکا جائے ۔
اوستہ محمد،سڑک کی تعمیر میں بے قاعدگیوں کا انکشاف
وقتِ اشاعت : August 22 – 2017