کوئٹہ: پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک نے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق پر شدید نقطہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ ان کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ کہہ کہ پیپلز پارٹی کی باری ہوچکی ہے فیصلہ عوام کرتے ہیں سیاست سراج الحق کے بس کی بات نہیں ان کو چاہیے کہ وہ اپنے علاقے میں تندور کھولے اور کاروبار کریں ۔
انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ایک سمندر ہے جس میں بہت سی مچھلیاں ہیں وہ سردیوں میں گھرے پانی میں چلے جاتے ہیں اور گرمیوں میں پانی کے اوپر رہتی ہے کوئی ناراض نہیں اگر کوئی ناراض ہے ان کو ہم راضی کرینگے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس میں کیا ،حاجی علی مددجتک نے کہاکہ انتخابات قریب ہے کارکن انتخابات کی تیاری کریں 2018ء کا سال پیپلز پارٹی کا سال ہے بلوچستان کا آئندہ وزیراعلی جیالا ہوگا اور اسمبلی بھی جیالوں کی ہوگی ہمارے ورکروں نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی قربانیاں دیں گے سریاب کاعلاقہ کبھی نو گو ایریا تھا اب پیپلز پارٹی کا گڑبن چکا ہے اور آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کر نے میں ناکام ہو چکے ہیں۔
سراج الحق تندور کھول کر کاروبار کریں، علی مدد جتک
وقتِ اشاعت : August 22 – 2017