کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے حوالے سے جو پالیسی بیان دیا ہے ۔
وہ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دی جانے والی قربانیوں کو نہ ماننے کے مترادف ہے امریکہ اپنی ناکام پالیسیوں کا ملبہ پاکستان پر مت ڈالیں پاکستان کی عوام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار جانوں کا نذرانے دیا ہے اور پاکستان کا ہر شہری دہشتگردوں اور دہشتگردی سے نفرت کرتا ہے۔
امریکہ کے صدر کو بھارت کی جانب سے کشمیر میں ہونے والی دہشتگردی نظر نہیں آتی انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان کو اس صورتحال کا سامنا نواز حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کرنا پڑ رہا ہے نواز شریف چار سال مسلسل کرپشن میں مصروف رہے اور اس وجہ سے وزیر خارجہ لگانے اور موثر خارجہ پالیسی بنانے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے پاکستان بین الاقوامی سطح پر اپنا مقدمہ لڑنے میں ناکام رہا۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار سے بخوبی واقف ہے لاکھوں مہاجرین کے بوجھ کے باوجود پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے نیب بلوچستان کا گوادر میں جعلی الاٹمنٹ پر بیان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ گوادر میں ہزاروں ایکڑ سرکاری اراضی پر جعل سازی کے زریعے الاٹمنٹ کی گئی ۔
نیب بلوچستان 2002 سے اس کی تحقیقات کرے کیونکہ 2002 سے ہی قاضی عدالتوں میں جعلی کیسزبنا کر ہزاروں ایکڑ سرکاری زمینوں کو الاٹ کیا گیا اور ہزاروں ایکڑ سرکاری اراضی ملی بھگت سے اپنے نام کرائی گئی اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائے اور اس میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
امریکہ اپنی ناکام پالیسی کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالیں، یار محمد رند
وقتِ اشاعت : August 23 – 2017