|

وقتِ اشاعت :   August 24 – 2017

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید الضحیٰ کے موقع پر کالعدم تنظیموں کے کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی۔

وزارت داخلہ نے پابندی کی زد میں آنے والی 65 کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کردی۔

فہرست کے مطابق لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ پاکستان، لشکر طیبہ پاکستان، بلوچستان نیشنل لبریشن آرمی اور رابطہ ٹرسٹ سمیت 65 کالعدم تنظیموں پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

صرف وہ تنظیمں کھالیں جمع کر سکیں گی جنہیں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے این او سی جاری ہوگا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ عید الضحیٰ کے موقع پر کھالیں جمع کرنے والوں کی مکمل مانیٹرنگ ہوگی اور زبردستی کھالیں جمع کرنے والوں کے خلاف ’دہشت گردی ایکٹ‘ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گیے۔

حکومتی بیان میں مزید کہا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک میں کالعدم تنظیموں کی مالی معاونت روکنے سمیت مختلف نکات پر کام کیا جارہا ہے۔