|

وقتِ اشاعت :   August 25 – 2017

کوئٹہ: کوئٹہ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ پولیس نے پچیس کلو وزنی بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا۔ پولیس حکام کے مطابق نامعلوم دہشتگردوں نے کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں کلی آٹو زئی روڈ کی طرف جانے والے کچے راستے میں جھاڑیوں میں بم چھپا رکھا تھا۔ 

دہشتگرد سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ پولیس نے ایک شہری کی جانب سے مشکوک تھیلے کی اطلاع پر علاقے کو گھیرے میں لیکر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنادیا۔ 

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بیس سے پچیس کلو وزنی بم آٹے کے تھیلے میں رکھا گیا تھا۔ بم میں زیادہ تباہی پھیلانے کیلئے بال بیرنگ اور شارٹ گن کی گولیاں بھی استعمال کی گئی تھیں تاہم فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا۔