اسلام آباد: وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی سینٹ میں چیئرمین سینٹ سمیت اراکین کوریکوڈک منصوبے سے متعلق بریفنگ ،چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے بریفنگ کوان کیمرہ سیشن قراردیکرمیڈیاسمیت تمام گیلریاں خالی کرالیں۔
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے ایوان بالاکوریکوڈک منصوبے پرتفصیلی بریفنگ دی ۔انہوں نے وزیراعظم کے بجائے وزیرپٹرولیم کی حیثیت سے ایوان بالاکوبریفنگ دی ۔چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی کے حکم پرایوان بالاکی تمام گیلریزکوخالی کرالیاگیا۔
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی سے درخواست کی کہ وہ وزیراعظم نہیں بلکہ وزیرپٹرولیم کی حیثیت سے ایوان بالاکوبریفنگ دیناچاہتے ہیں جس کوتسلیم کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ نے ایوان کوخالی کرالیا۔