|

وقتِ اشاعت :   August 25 – 2017

کوئٹہ : کوئٹہ کی احتساب عدالت میں ناجائز اثاثہ جات بنا نے کیس میں گرفتار سابق وزیر اعلی کے بلوچستان کے سٹاف آفیسر عمران گچکی اور گندم خرد برد کیس میں گرفتارسابق وزیر خوراک اسفند یا ر کاکڑ الگ الگ پیش تاہم وکلاء کی ہڑتال کے باعث کیسز کی سماعت ملتوی کردی گئی ۔

کوئٹہ کی احتساب عدالت غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں گرفتار سابق وزیر اعلی بلوچستان کے اسٹاف افیسر عمران گچکی عدالت میں پیش ہوئے تاہم وکلاء کی ہڑتال کے باعث عدالتی کارروائی نہ ہوسکی اور کیس کی سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ۔

احتساب عدالت میں گندم خوربرد کیس کی سماعت کے دوران سابق صوبائی وزیر اسفندیار کاکڑ اور نیب کی جانب سے گواہ پیش ہوئے تاہم وکلاء کی ہڑتال کے باعث کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ۔