|

وقتِ اشاعت :   August 25 – 2017

ینگون: مغربی ریاست راکھین میں قائم 24 چیک پوسٹوں پر بیک وقت حملے میں 5 فوجی، 10 پولیس اہلکاروں سمیت 32 افراد ہلاک ہوئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میانمار کی مغربی ریاست راکھین میں قائم چیک پوسٹوں پر مسلح افراد کے حملوں میں 32 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاست راکھین کے حکام نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ راکھین کے مقام مؤنگ ڈا میں قائم 24 چوکیوں پر رات گئے بیک وقت منظم انداز میں حملے کئے گئے، حملوں آوروں نے دستی بموں اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا  اور کئی مقامات پر فائرنگ کا سلسلہ صبح تک جاری رہا۔

حکام کے مطابق حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 32 ہوچکی ہے جن میں 5 فوجی اور 10 پولیس اہلکار شامل ہیں جب کہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 50 سے زائد ہے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔