کوئٹہ : سابق وزیر اعلیٰ و گورنر بلوچستان نواب اکبر خان بگٹی کی گیارویں برسی آج منائی جائے گی ،تفصیلا ت کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے قائد سابق وزیر اعلی اور سابق گورنر بلوچستان نواب اکبرخان بگٹی کی گیارویں برسی آج منائی جا رہی ہے ۔
نواب اکبر بگٹی26اگست 2006میں کوہلو کے تراتا نی میں فورسز کے آپریشن میں شہید ہوئے تھے ،وہ بگٹی قبیلے کے نواب اور بلوچستان کی بزرگ سیا سی شخصیت تھے ،نواب اکبر بگٹی 1972میں گورنر بلوچستان اور 1988میں وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہوئے ، انکی روح کے ایصال ثواب لئے فاتحہ خوانی اور لنگر 27اگست کو بگٹی ہاؤس کوئٹہ میں تقسیم ہوگا ۔
شہید نواب اکبر خان بگٹی کی گیارویں بر سی آج منائی جائے گی
وقتِ اشاعت : August 26 – 2017