|

وقتِ اشاعت :   August 26 – 2017

کوئٹہ: ایڈ یشنل چیف سیکر ٹری منصوبہ بندی و ترقیا ت ڈاکٹر عمر خان با بر نے کہا کہ کو ئٹہ شہر کی خو بصو رتی کیلئے موجو دہ صو بائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری کی قیا دت میں تما م دستیا ب وسائل کو بر وکار لا رہی ہے ۔

جبکہ وزیر اعظم پاکستان کو ئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کی اسکیما ت کو جلد ازاجلد عملی جا مع پہنانے کیلئے ڈائریکریٹ برائے کو ئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج مناسب اقدامات اٹھا ئے یہ بات انہوں نے وزیر اعظم پاکستان کے اعلا ن کر دہ کو ئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہی اجلاس میں سیکرٹری خزانہ اکبر حسین درانی ،چیف اکنامسٹ غو ث بخش مری ،جوائنٹ چیف اکنا مسٹ محمد آصف ،کو ئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے پروجیکٹ ڈا ئر یکٹر علی احمد مینگل ،چیف آف سیکشن عمران خان بلو چ کے علا وہ متعلقہ حکام نے شر کت کی ۔

اس موقع پر پر وجیکٹ ڈا ئریکٹر کو ئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج علی احمدمینگل نے پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی اور بتایا کہ اس منصو بہ کا اعلان سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے کو ئٹہ کے دورے کے موقع پر کیا گیا تھا جس کی مجمو عی لا گت 5ارب روپے ہے اور اس میں گیا رہ منصو بوں کو شامل کیا گیا تھا جن میں سبزل روڈ کی کشا دگی ،جوائنٹ روڈ کو ایئر پو رٹ تک ملا نے کا منصو بہ اور اس کی کشا دگی ،نواں کلی شا ہراہ پر فلا ئی اوور کی تعمیر ،سر یا ب کی گلیوں کی تعمیر اور نالیوں کی تعمیر و مر مت شامل ہے۔

اس کے علا وہ گوالمنڈ ی چوک پر فلا ئی اوور یا انڈر پا س کی اسکیم شامل ہے جی پی او چو ک پر انڈر پاس کی تعمیر،سٹی نالہ کے اوپر ایکسپر یس وے کی تعمیر جو کہ میزان چوک سے ہو کر سر پل پر اختتام پذیر ہو گی۔ ریلو ے اسٹیشن اور جوائنٹ روڈ پر واقع ہو گا کو ئٹہ میں سیو ریج سسٹم کی بحالی اور ائر پو رٹ روڈ جنا ح ٹا ؤن کی تز ئن و آرائش شامل ہیں ۔

اس مو قع پر پی ڈی ڈبیلو پی نے سریا ب روڈ کو سنگل فری بنانے کے لئے سر وس لین واس کی کشادگی کے حوالے سے منصو بے کی منظوری دیتے ہو ئے منصو بے کو وفا قی حکومت سے منظور کر وانے کے احکاما ت دیئے اس مو قع پر ایڈ یشنل چیف سیکرٹری ڈاکٹرعمر بابر نے بتایا کہ سر یا ب روڈ کی کشادگی کامنصو بہ نہا یت ہی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جس کے لئے سگنل فری سروس لین بنا یا جا ئے گا جو ایک طرف کو ئٹہ کی خو بصو رتی کا باعث بنے گا تو دوسری جانب ٹر یفک کی روانی کے لئے بھی سنگ میل ثابت ہو گا ۔